03:43 pm
سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟ چئیرمین نیب کیخلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟ چئیرمین نیب کیخلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی

03:43 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کرپشن انکوائری نہ ہونے پر چیئرمین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف کرپشن انکوائری کے معاملے پر چیئرمین نیب 
کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف انکوائری نہ ہونے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ، جس میں چیئرمین نیب جاوید اقبال سے 14 فروری تک جواب طلب کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی ، جہاں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پرویزمشرف کا ایک اکاؤنٹ 20 لاکھ ڈالر کا تھا ، سابق صدر نے اربوں روپے کی زمین خود حاصل کی جب کہ عدالت نے نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کا آرڈر کیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود نیب مشرف کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ، اس لیے عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس عدالت کا فیصلہ چیلنج ہوا ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ فیصلہ چیلنج نہیں ہوا بلکہ حتمی صورت اختیار کر گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں ، رانا تنویر حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو لکھے خط سے دستبردار ہوئے ، اور کہا کہ وزیراعظم کا نام غلطی سے گیا، خط چیئرمین کے علم سے جاری ہوا ہے تو ان کے خلاف ریفرنس دائر ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے کمیٹی سے اجازت لینی ہے ، خط لکھ کر کمیٹی کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ، پی اے سی کو وزیراعظم کے نام پر لکھے گئے خط کی انکوائری کر رہے ہیں ، وزیراعظم کا دفتر ملوث ہے تو ان سے پوچھا جائے گا اور ذمہ داری کا تعین کرکے کارووائی کی جائے گی ، تفصیل آنے کے بعد ہم وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو خط لکھیں گے ، چیئرمین نیب کو کمیٹی کے سامنے آنا پڑے گا ان کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔


pakistan news in urdu 


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر