03:55 pm
نیا اتحاد بننے کا امکان ،پاکستان ، چین اور روس ملکر کیا کرنے جارہے ہیں؟ پوری دنیا کی نظریں لگ گئیں ، دشمن ممالک پریشان

نیا اتحاد بننے کا امکان ،پاکستان ، چین اور روس ملکر کیا کرنے جارہے ہیں؟ پوری دنیا کی نظریں لگ گئیں ، دشمن ممالک پریشان

03:55 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے تاریخی پیش رفت ہو سکتی ہے، دنیا بھر کا میڈیا اسے اہمیت دے رہا ہے، انڈیا میں تو بہت چیخ وپکار ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے
مطابق انہوں نے کہا کہ چین میں بھی اس دورے کو اہمیت دی جا رہی ہے، یہ کہا جا رہا ہے کہ وہاں پر اہم مہمان روسی صدر پیوٹن اور عمران خان ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ سائیڈ لائن پر ان کی ملاقات ہوئی،بھارت جس امریکا کے ساتھ چلا گیا ہے اس کے بعد روس پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، یہ بھی طے ہے کہ روسی صدر پاکستان آئیں گے۔گیس پائپ لائن کا افتتاح کریں گے، روس کے پاکستان کے ساتھ بہت مفادات ہیں ، وہ پاکستان کے افغانستان میں اثرو رسوخ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی چینل نے تو یہ بھی کہا ایک نیا اتحاد بن سکتا ہے۔پاکستان چین ، روس اور دوسرے ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز 2022 کی میزبانی پر چینی عوام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کووڈ 19کے تیزی سے پھیلا ئوکے باوجود ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرنا آسان نہیں ہے ، ایسا صرف چین ہی کر سکتا ہے ، پاکستان چین کے ونٹر سپورٹس کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا ، پاکستان کرکٹ کے اپنے تجربات سے چین کی عظیم کرکٹ ٹیم بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز کے موقع پر وہ چین کا دورہ کریں گے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ، وہ بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز 2022کی افتتاحی تقریب میں حاضری کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مخلصانہ طور پر اس دورے کے منتظر ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر