11:54 am
حریم شاہ کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے ، ایف آئی اے کو کس نے روک دیا؟ حریم شاہ کا رونا دھونا کام آگیا

حریم شاہ کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے ، ایف آئی اے کو کس نے روک دیا؟ حریم شاہ کا رونا دھونا کام آگیا

11:54 am

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ میں برطانیہ میں ہوں، وطن واپسی پر مجھے گرفتاری کا اندیشہ ہے، ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے
کے لیے بھی رابطہ کیا ہے، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی کارروائی کی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس میں مختلف اسپانسر کمپنیوں سے ادائیگی ہوتی ہے، ایف آئی اے اقدامات سے معاشی اور بنیادی حقوق متاثر ہوئے، ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیو پر نوٹس دیا، ویڈیو کلپ پر پہلے ہی معذرت کرچکی ہوں۔عدالت نے درخواست گزار کا ابتدائی مؤقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے حریم شاہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کے لیے بینکوں کو خط بھی لکھا۔ ایف آئی اے نے مزید کہا کہ فضا حسین عرف حریم شاہ کے بینک آف پنجاب اور حبیب بینک میں اکاوٴنٹس ہیں، دونوں بینک اکاونٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جائیں۔ یاد رہے کہ حریم شاہ نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہوئی ہے لیکن ادھوری، جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کی حالت انتہائی خراب نظر آرہی ہے۔تاہم حریم شاہ نے اپنی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں اور کافی عرصے سے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔ انہیں لپ فلرز کروانے کا شوق بھی تھا لہذا وہ اسپیشلسٹ کے پاس اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے گئی تھیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ابھی ڈاکٹر نے ہونٹوں کے ایک طرف فلر ڈالا ہی تھا کہ انہیں فون کال موصول ہوئی اور اس کال کے توسط سے انہیں پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینک کو خطوط لکھے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری