01:07 pm
سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میںپڑ گئی،دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل قرار دیدیا گیا

سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میںپڑ گئی،دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل قرار دیدیا گیا

01:07 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عدالت عظمی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل63 اے کی تشریح کے بعد پنجاب میں سیاسی طور پر کشمکش کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں عدالتی تشریح کو
سیاستدان اپنے اپنے انداز سے لے رہے ہیں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت کی تشریح صرف آئین کے آرٹیکل پر عدالتی رائے ہے فیصلہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت پر مختصر تشریح میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر نے کہا کہ منحرف رکن کا دیا گیا ووٹ شمار نہیں کیا جائے، تاحیات نااہلی کا تعین پارلیمنٹ کرے گی، جب کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ امریکی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پاکستان کے مختلف آئینی ماہرین اور قانون دانوں سے اس سلسلہ میں رائے طلب کی ہے عدالت کی تشریح پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں سپریم کورٹ کی رائے فیصلے کی حیثیت رکھتی ہے جس کا اطلاق تمام اداروں پر ہوتا ہے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اس فیصلے کا اثر یہ ہے کہ وفاق میں شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ شہباز دونوں اپنی اکثریت کھو چکے ہیںدونوں حکومتیں عملی طور پر آج ختم ہوگئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے راہنمااور قانونی مشیر عطااللہ تارڑ کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب ہیں پنجاب میں حکومت مکمل طور پر فعال ہے مگر کابینہ جتنی جلدی بنے بہتر ہے تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ عدالتی تشریح کے بعد سب کی نظریں صوبہ پنجاب پر مرتکز ہیں اور بہت حد تک بے یقینی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے. سینئر صحافی اور تجزیہ کار احمد ولید سمجھتے ہیں کہ جب عدالتی تشریح کی تفصیل آئے گی تو بہت سی باتیں واضح ہو جائیں گی اسی بات کا انتظار حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں کہ جب تفصیل سامنے آئے تو وہ اپنا لائحہ عمل واضح کریں گے انہوں نے کہا کہ عدالت کی مختصر تشریح کے مطابق تو وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے قائدایوان کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے جو ووٹ حاصل کیے ہیں وہ شمار نہیں ہوں گے جس کا مطلب ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھال لیتے ہیں اور حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہہ دیتے ہیں تو وہ اپنی اکثریت ثابت نہیں کر سکیں گے البتہ یہ دیکھنا ہے کہ کسی بھی ایوان میں ایک مرتبہ اسپیکر یا وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت میں یہ دوباہ کب پیش ہو سکتی ہے۔ قانونی ماہرین سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل کی تشریح ایک فیصلہ نہیں ہے، صرف ایک رائے ہے نامور وکیل اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر کے مطابق سب سے پہلے تو یہ سمجھنا ہو گا کہ عدالت کی جانب سے فیصلہ نہیں آیا صرف تشریح کی گئی ہے یہ ایک صدارتی ریفرنس تھا۔ جو انہوں نے ایڈوائزیری اختیارات کے تحت سپریم کورٹ کی رائے حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا. وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شق 186 کے تحت عدالتی تشریح کو فیصلہ نہیں کہا جا سکتا اور حکومت وقت کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ عدالتی رائے کو مانے یا نہ مانے عرفان قادر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا جبکہ آئین میں ایسا لکھا نہیں ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا جس سے یوں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ اپنی مشاورتی جورسڈکشن میں آئین میں ترمیم کر رہی ہے جو کہ وہ نہیں کر سکتی آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے صرف ایوان کر سکتا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ممتاز قانون دان حامد خان عرفان قادر کی اِس بات سے تو اتفاق کرتے ہیں کہ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بلکہ رائے ہے لیکن اِس کا ماننا فریقین پر ضروری ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی رائے ایک ایسے مسئلے پر ہے جو کہ زیرالتوا ہے جس پر رائے زیرسماعت ہی آئی ہے جن جماعتوں نے اس دوران انتخاب کرائے ہیں ا±ن پر عدالتی رائے کا اطلاق ہوتا ہے۔ حامد خان سمجھتے ہیں کہ منحرف اراکان کے ووٹ شمار کیے جانے یا نہ کیے جانے پر عدالت کی جانب سے واضح رائے پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے واضح رہے الیکشن کمیشن آف پ…

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی