05:56 pm
پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منحرف ارکان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی کے
لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سپریم کورٹ نے گذشتہ روز صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق منحرف ارکان کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مدد لی جائے گی، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنائے گا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ موخر کردیا ہے اورالیکشن کمیشن نے ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا ہے . الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پرفیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پرگزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جانا تھا ۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفررنس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے گزشتہ روزکے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے رجوع کیا ہے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کا فیصلہ سنانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کرئے. ادھرتحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے جبکہ منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 