04:50 pm
پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے راہ ہموار کرنے کا عزم  TVET  سیکٹر سپورٹ پروگرام کے ذریعے بیرون ملک سے وطن واپس لوٹنے والوں کا ملک میں دوبارہ انضمام

لاہو20 مئی، 2022: 50 سے زائد خواتین سمیت 90 پاکستانی ، وطن واپس آنے والے اور مقامی افراد نے آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت سلائی کٹس اور الیکٹریشن کٹس وصول کیں۔ تقریب کا اہتمام وطن واپس آنے والوں اور مقامی آبادی کو کاروبار کی شروعات کرنےکے لیے TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام جو کہ 'پاکستان میں وطن واپس لوٹنے والوں کے دوبارہ انضمام'  کی سہولت فراہم کر رہا ہے، اور جس کی مالی اعانت جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون وترقی (BMZ) کرتی ہے، کے تحت کیا گیا۔اس پروگرام کوDeutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbH کے ذریعے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے ساتھ شراکت میں، صوبائی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیز (TEVTAs) اور کئی غیر منافع بخش عوامی اداروں کے قریبی تعاون سے نافذ کیا گیا ہے اور نجی شعبے کی تنظیموں، یورپی یونین، وفاقی جمہوریہ جرمنی، اور رائل نارویجن سفارت خانے کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی سربراہ محترمہ Iris Cordelia Rotzoll آئرس کارڈیلا راٹزل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ "کسی بھی معیشت کی ترقی، غیر رسمی شعبے میں اپنا روزگار اور کاروباری شخصیات کو فروغ دینا نہایت اہم ہے۔ TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کا دوبارہ انضمام اب وطن واپس آنے والوں اور مقامی افراد کو معاشی طور پر مستحکم اور اپنی برادریوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل بنانے کے قابل بنا رہا ہے۔اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں کو کٹس فراہم کرنے سے قبل  کیرئیر اور انٹرپرینیورشپ ایڈوائزری پر 2 دن کی ورکشاپ میں تربیت دی گئی ۔ ورکشاپ میں حصہ لینے والے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مرد و خواتین اب اپنے آبائی علاقوں میں واپس جا کر اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے۔ سعودی عرب سے واپس آنے والی کنزہ اعجاز، پنجاب کے علاقے گجرات میں اپنی مقامی کمیونٹی کے لیے گھر سے بطور درزن کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ کنزا نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان واپس لوٹنا  اور  اپنے ملک میں نظام زندگی دوبارہ بحال کرنا آسان نہیں ہے۔ جرمنی اور جی سی سی ممالک سے واپس آنے والوں کے لیے امدادی اقدامات کو دیکھنا خوش آئند ہے۔ ہم سب پر امید ہیں کہ آج ہمیں جو ٹول کٹس مل رہی ہیں،وہ مستقبل میں مالی طور پر مستحکم اور خود مختار بننے میں ہماری مدد کریں گی۔ TVET  سیکٹر سپورٹ پروگرام کے جزو 'پاکستان واپس لوٹنے والوں کا دوبارہ انضمام' کا مقصد پاکستان واپس آنے والوں اور مقامی افراد کو خاص طور پر پنجاب میں، فوری اور موثر کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کرکے ان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہے، کیونکہ یہ ان خطوں میں سے ایک ہے جہاں کے بیشتر بیرون ملک مقیم افراد اپنے وطن واپس آرہے ہیں۔ اس پروگرا م سے  15,000 افراد کی مدد کی جائے گی، جن میں جرمنی اور خلیج تعاون کونسل (GCC) ممالک سے واپس آنے والے  6,500 افراد بھی شامل ہیں۔ ان افراد کے لیے کیریئر اور انٹرپرینیورشپ ایڈوائزری سروسز، قابلیت پر مبنی ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ (CBT&A) ، اور نوکری کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان