08:05 pm
مرنے اور رزق کا خوف انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے، جب تک  اس خوف کے بت کو نہیں توڑا جائے گا،یہ قوم عظیم نہیں بنے گی

مرنے اور رزق کا خوف انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے، جب تک اس خوف کے بت کو نہیں توڑا جائے گا،یہ قوم عظیم نہیں بنے گی

08:05 pm

ملتان (نیوز ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں یہاں آیا تو پیغام آیا کہ شیشہ لگا لو، آپ کی جان خطرے میں ہے۔ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرنے اور رزق کا خوف انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے، جب تک اس خوف کے بت کو نہیں توڑا جائے گا،یہ قوم عظیم نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ میری قوم کسی سپرپاور،چور
اور ڈاکووں کے سامنے نہیں جھکی، ہمیشہ دعا مانگی میری قوم جاگ جائے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں کرپٹ اور بزدل حکمرانوں نے خوف دلایا ہوا ہے کہ جب تک امریکہ کے جوتے پالش نہیں کریں گے، آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے قوم کو ذلت ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عظیم قوم ہیں، اوپر ایسے حکمران ہیں جس کی وجہ سے یہ قوم عظیم نہیں بن پائی۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا کرتا تھا کہ کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔جلسے سے قبل اپنے بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ تک انسانوں کا سمندر اسلام آباد سے نہیں جائے گا، ہم امپورٹڈ حکومت نہیں جلد الیکشن چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ کا مقصد حقیقی آزادی ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں اور جب تک ہمیں شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی ہم اسلام آباد سے جانے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں سب سے بڑا انسانی سمندر اسلام آباد آنے والا ہے اور اسلام آباد مارچ سے پہلے ملتان کا جلسہ آخری ہے اور اسلام آباد مارچ کا مقصد حقیقی آزادی ہے۔ لوگ اسلام آباد مارچ کے لیے جوش اور توانائی بچائیں۔عمران خان نے کہا کہ اپنی قوم کو دوسروں کے لیے قربان نہیں کیا جاسکتا اور ہم امپورٹڈ حکومت نہیں بلکہ جلد الیکشن چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان