03:54 pm
ن لیگ یا تحریک انصاف، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کس کے پاس ہے؟ مونس الٰہی بھی میدان میں آگئے

ن لیگ یا تحریک انصاف، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کس کے پاس ہے؟ مونس الٰہی بھی میدان میں آگئے

03:54 pm

لاہور( نیوزڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور تحریک انصاف کے پاس پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفگتوکرتے ہوئے چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 172 اور (ن) لیگ کے پاس 168 ارکان ہیں اس لحاظ سے اکثریت ہمارے پاس ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر (ن) لیگ اکثریت کا دعویٰ کر رہی ہے تو حمزہ شہباز کو چیلنچ کرتا ہوں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا تو چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کے کئی ایم این ایز منحرف ہو چکے ہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا تھا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اکثریت کھو بیٹھے ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے فارغ ہونے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے 18 ، علیم خان گروپ کے 5 اور اسد کھوکھر گروپ کے 2 اراکین شامل ہیں ۔ بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں ڈی سیٹ ہونے والوں میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم ، پی پی288 ڈی جی خان 2 سےمحسن عطاخان کھوسہ ، پی پی90بھکر2سے سعید اختر خان ، پی پی97فیصل آبادایک سے محمد اجمل اور پی پی125جھنگ 2 سے فیصل حیات شامل ہیں۔اس کے علاوہ پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد ، پی پی 83خوشاب سےملک غلام رسول ، پی پی90بھکرسے سعیداکبرخان نوانی ، پی پی127جھنگ سے مہر محمد اسلم ، پی پی140شیخوپورہ سے میاں خالد محمود ، پی پی202ساہیوال سےملک نعمان لنگڑیال اور پی پی158لاہور سے عبدالعلیم خان بھی ڈی سیٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پی پی 224 لودھراں سے زوار حسین وڑائچ ، پی پی228لودھراں سےنذیر احمد خان ، پی پی237بہاولنگر سےفداحسین ، پی پی273مظفرگڑھ سے محمد سبطین رضا ، مخصوص نشست پی پی322 سے عائشہ نواز ، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف ، مخصوص نشست پی پی364 سے ہارون عمران گل اور مخصوص نشست پی پی311 سے عظمیٰ کاردار کو ڈی سیٹ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پی پی167لاہور سے نذیراحمدچوہان ، پی پی170 سے محمد امین ذوالقرنین ، پی پی272 سے زہرا بتول ، پی پی168 سے ملک اسد علی ، پی پی356 سے اعجاز مہیش ، پی پی287 سے جاویداختر بھی اپنی سوبائی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی