06:33 pm
اینٹی کرپشن نے اگر گرفتار کیا ہے تو ان کے پاس کوئی وجہ بھی ہوگی، شیریں مزاری کی گرفتاری پر مریم نواز کا رد عمل

اینٹی کرپشن نے اگر گرفتار کیا ہے تو ان کے پاس کوئی وجہ بھی ہوگی، شیریں مزاری کی گرفتاری پر مریم نواز کا رد عمل

06:33 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری پر مقدمہ ان کی اپنی بزدار حکومت میں قائم ہوا، شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی۔مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی شیریں مزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے، اینٹی
کرپشن نے اگر گرفتار کیا ہے تو ان کے پاس کوئی وجہ بھی ہوگی، عورت کارڈ کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے تو بہتر ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ شیریں مزاری پر تو الزام ہے، مجھے گرفتار کیا تو کوئی الزام بھی نہ تھا، اس لیے عورت کارڈ نہ کھیلا جائے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک اس وقت بہت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے کل شہباز شریف کی بزنس کمیونٹی کی تقریر تازہ ہوا کا جھونکا لگی، پاکستان آج معاشی طور پر وینٹی لیٹر پر ہے، چار سال جو کچھ کیا گیا، اس کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ٹھیک ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف قیمتیں بڑھانے سے ڈرتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ پٹرول ڈیزل مہنگا کیا تو غریب کے گھر فاقوں کی نوبت آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے ، بات یہ ہے کہ اگر اینٹی کرپشن نے کوئی گرفتار کی تو اس کی کوئی وجہ ہو گی ، مجھے جب گرفتار کیا گیا ،مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا ، مجھ پر والد کی معاوونت کا الزام تھا جس کی وجہ سے چار مہینے اڈیالہ رکھا اور جب جلسے کیے تو عوام میں پذیرائی ملی ، جب نواز شریف کو ملنے گئی ، میرے بچے بھی میرے ساتھ تھے ، تو جب اندر نواز شریف سے ملے تو جیلر نے اندر آکر کہا کہ شہباز شریف آپ کو باہر بلا رہے ہیں ، میرے وہم وو گمان میں نہیں تھا ، جب جیل کے گیٹ پر گئی تو شہباز شریف کے ساتھ نیب کی ٹیم اور ساتھ پولیس کھڑی تھی ،انہوں نے کہا کہ یہ آپ کہ گرفتار کرنے آئیں ہی ، چوہدری ملز کا کوئی کیس تھا ، میں نے والد سے ملنے کی اجازت مانگی ،باہر نیب مجھے گرفتار کرنے آئی ، میری چھوٹی بیٹی رونے لگی ، نواز شریف کھڑے ہوئے ملنے کے لیے ، نواز شریف کے سامنے مجھے گرفتار کرلیا گیا ، نواز شریف نے صرف اتنا کہا وقت ایک سا نہیں رہتا ۔وہ تفتیش وہاں ہی رہ گئی جہا ں تھی ، تفتیش کیا ہوتی تھی آجکل کونسی کتاب پڑھ رہی ہیہں ، فیصلے کیسے ہوتے ہیڈں، میں ہنستی تھی کہ آق میرے سے کیا سوال پوچھتے ہیں ، میں نے عورت کارڈ نہیں کھیلا ، مظلومیت کارڈ نہیں کھیلا ، سخت گرمیوں میں ، ڈیتھ سیل میں رکھا ، میں بھی بیٹی تھی ، میں نے ان سے کہا کہ انتقام کا سامنا کروں گی، آج تک کوئی کیس ثابت نہیں کر پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں انتقام میں یقین نہیں رکھتی ،شیریں مزاری کو خاتون نے گرفتار کیا مجھے مردوں نے گرفتار کیا تھا، رات کو بارہ بجے میرے کمرے میں دھاوا بولتے تھے ،میری ویڈیوز بنا تے تھے ، ڈی جی نیب لاہور باہر چھپ کر کھڑےہوتے تھے ، اہلکاروں کو میرے کمرے میں بھیجتے تھے ، کبھی بات کروں گی کسی وقت ، شیریں مزاری کو الزام کا سامنا کرنا چاہیے ،ان الزامات کو غلط ثابت کرنا چاہیے ، اگر وہ ان مقدمات سے بری ہوتی ہیں تو سب سے پہلے مریم نواز ان کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا