12:07 pm
لندن میں نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دیدیا، قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر غور۔۔ بڑی خبر آگئی

لندن میں نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دیدیا، قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر غور۔۔ بڑی خبر آگئی

12:07 pm

اسلام اباد (نیوزڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے
پر غور کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ہو گیا۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا۔2 اہم قوانین کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ نیب قوانین میں ترمیم، الیکشن اصلاحات رواں سال اجلاس میں منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم اور چئیرمین نیب کے تقرر پر حکومت فوری مشاورت کرے گی۔اس سلسلے میں رات گئے اہم اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔لیگی قیادت بڑے فیصلوں کے لیے حمایت نہ ملنے پر مایوس ہے اور سیاسی استحکام اور بڑے فیصلوں کے لیے گارنٹی چاہتی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دی گئی ہے ، اس عہدے کے لیے راجہ ریاض کی 16 اراکین نے حمایت کی جب کہ قائد حزب اختلاف کے لیے جی ڈی اے کے امیدوار غوث بخش مہر کو 3 ارکان کی حمایت حاصل ہوسکی ۔ بتاتے چلیں کہ راجہ ریاض کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے حصول کے لیے درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی ، 17 ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے راجہ ریاض کے نام کی حمایت کی ہے اور منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی طرف سے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی درخواست پر 17 ارکان اسمبلی نے دستخط کیے ہیں ۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی کے کسی کام میں استعمال نہ کیے جانے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے اور اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں ، اس لیے کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کرکے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا جب کہ پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے