08:03 pm
پاکستان میں 64ہزارمیگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے  کی صلاحیت،4,620 میگاواٹ کے چار منصوبے مکمل

پاکستان میں 64ہزارمیگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے  کی صلاحیت،4,620 میگاواٹ کے چار منصوبے مکمل

08:03 pm


 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں 64,000 میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت،4,620 میگاواٹ کے چار منصوبے  مکمل 7,000 میگاواٹ کے منصوبے زیر تکمیل،8220میگاواٹ کے نو کوئلے پر مبنی بجلی کے منصوبے بھی سی پیک فریم ورک کا حصہ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ ملک
کے مجموعی توانائی مکس میں مقامی کوئلے اور پن بجلی کے حصہ کو بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں جن میں 4,620 میگاواٹ کے چار منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور نو اضافی 7,000 میگاواٹ کے منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ 720 میگاواٹ کا کروٹ پراجیکٹ، 884 میگاواٹ کا سوکی کناری پروجیکٹ، 1,124 میگاواٹ کا کوہالہ، اور 700 میگاواٹ کے آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں۔ مٹیاری-لاہور ایچ ڈی وی سی ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ سی پی ای سی فریم ورک کے اندر پی پی آئی بی کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جوپاکستان کا نجی شعبے کا پہلا منصوبہ ہے۔  8,220 میگاواٹ کے نو کوئلے پر مبنی بجلی کے منصوبے بھی سی پیک فریم ورک کا حصہ ہیں۔ پی پی آئی بی کے ترجمان نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انرجی مکس میں پن بجلی کوبڑھانے کے لیے نئے ڈیموں کی تعمیر کو ترجیح دے رہا ہے جبکہ زراعت کے لیے زیادہ پانی کو یقینی بنانے میں بھی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 64,000 میگاواٹ صاف، سستی، پائیدار  پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔  انہوں نے کہاپاکستان کے پاس وافر مقامی اور قدرتی وسائل ہیں جو کہ نظام کی پائیداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کافی سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرے جس میں مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پی پی آئی بی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ساتھ ممکنہ ٹرانسمیشن لائن منصوبوں کی فہرست مرتب کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق پی پی آئی بی 22  منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں ہائیڈرو 6,175میگاواٹ، کوئلہ4,590میگاواٹ اور آر ایل این جی 1,263 میگاواٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان