11:06 am
مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے شیخ رشید اور عمران خان کو براہ راست ق ت ل کی دھمکی ، سابق وزیرداخلہ نے بڑادعویٰ کر دیا

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے شیخ رشید اور عمران خان کو براہ راست ق ت ل کی دھمکی ، سابق وزیرداخلہ نے بڑادعویٰ کر دیا

11:06 am


پشاور(نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریر میں مجھے اور عمران خان کو براہ راست ق ت ل  کی دھمکی دی ہے۔ پشاور میں اپنے ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے گیٹ
بند کئے گئے یہ پہلی قسط ہے، ابھی دوسری قسط آنی باقی ہے، اور جو چور سمجھتے ہیں کہ ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر شہبازشریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں 31 مئی تک اہم فیصلے آنے والے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے مارگلہ تھانہ میں 22 افراد کے اجرتی ق ا ت ل کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، یہ مجھےقتل کروانا چاہتا ہے، اور ملک میں انتشار چاہتا ہے، لندن سے نوید نامی نوجوان نے 22 افراد کے قاتل کے خلاف بیان دیا ہے ہم اسے بھی بلا رہے ہیں اور اسے بھی تحقیقات کا حصہ بنائیں گے، پاکستان کی فوج عظیم جانباز اور جانثار ہے وہ اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی تشدد نہیں کرے گی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ جو سوچ کربیٹھے تھے یہ اپنے ہی جال میں خود پھنس گئے ہیں، آصف زرداری نے (ن )لیگ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سیاسی طور پر لکشمی چوک پر دے مارا ہے، یہ پیر کو جو اتحادی میٹنگ کریں گے ہمیں سب علم ہے، انہوں نے ان اداروں سے بھیک مانگی ہے جن کو 14 مرتبہ لندن، شیخورپورہ اور گوجرانوالہ میں کال دی، اب یہ ان کے جوتوں میں پڑے ہوئے ہیں، ان سے یہ ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگ رہے ہیں جو نہیں دی گئی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نیشنل کرائسز سیل (این سی سی) کی میٹنگ میں فوج پر پیٹرول اور مہنگائی کا ملبہ ڈال دیا جائے، نیشنل کرائسز سیل میں چاروں عظیم افواج کے سربراہان ہیں، وہ کسی ایسے فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے عوام میں مزید پریشانی پیدا ہو، سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، ہم امن سے یہ تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس کال میں کوئی گڑ بڑ کریں گے یا اگر تشدد کا راستہ اپنایا گیا تو ان کے لئے بیان ریکارڈ کروا رہا ہوں، گزشتہ روز فضل الرحمان نے تقریر کی اس میں براہ راست عمران خان اور مجھے قتل کی دھمکی دی گئی، اس ملک میں تشدد کو ہوا دینا انہی کا کام ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ان لوگوں پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسسز ہیں یہ اب نواز شریف کو کیوں نہیں بلاتے، ان کو پتہ اب یہ جا رہے ہیں اور ان سے حکومت نہیں سنبھالی جارہی، ان کو کسی طرف سے کوئی سہارا نہیں ملا، اب ایک ووٹ کی اکثریت والے کہہ رہے ہیں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے ہیں ہمیں عوام کے پاس جانا پڑ رہا ہے، یہ عوام میں آئیں عوام ان کا وہ سیاسی حشر کریں گے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ آپ جیسے چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر دہشت گردی بدمعاشی اور قتل و غارت گری کے لئے لائے جاتے ہیں تو اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

تصویر میں موٹا کیوں دکھایا گیا؟معروف  اداکارہ نے اخبار پر مقدمہ کردیا

تصویر میں موٹا کیوں دکھایا گیا؟معروف اداکارہ نے اخبار پر مقدمہ کردیا

میری نیپیاں بدلنے والے کوئی نہیں،عابد شیر علی نے عمران خان کو بڑا چیلنج کر دیا

میری نیپیاں بدلنے والے کوئی نہیں،عابد شیر علی نے عمران خان کو بڑا چیلنج کر دیا

کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عثمان بزدار کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عثمان بزدار کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع