09:45 pm
انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

09:45 pm


واشنگٹن(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کو ملک کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابی نتائج کی پیشن گوئی نہیں کرسکتا ہوں۔ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا ہوں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی۔ایک سوال کے
جواب میں عمران خان نے کہا کہ روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بہت پہلے پلان ہو چکا تھا، ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے لیکن جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، بائیڈن کی جانب سے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدارنے کہاعدم اعتماد کامیاب ہوئی تومعاف کردیا جائے گا، سائفرکو کابینہ میں پڑھ کرسنایا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی ممبران کو بلاتا رہا، پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالرز لگائے گئے، شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔قبل ازیں پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں کی ادارے تباہ ہو جائیں گے۔ہم نیوز کے مطابق وکلا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنگل اور انسانی معاشرے کے قانون میں فرق ہوتا ہے، جنگل کے قانون میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے جب کہ انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے اوپر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں ادارے تباہ ہوجائیں گے،ان لوگوں نے اقتدار میں آکر ایف آئی اے میں افسران کے تبادلے کردیئے، کرپشن کے کیسز میں ملوث باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، حکومت احتجاج کو روکنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہی ہے، ان لوگوں کے پاس واحد راستہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، چاہتا ہوں 25 مئی کو وکلا ہمارے ساتھ آگے ہوں۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں