11:00 pm
فوری انتخابات کا دباؤ مسترد؛ حکومت کا مدت پوری کرنے کا فیصلہ

فوری انتخابات کا دباؤ مسترد؛ حکومت کا مدت پوری کرنے کا فیصلہ

11:00 pm


 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں نے حکومت کی مدت پوری کرنے، انتخابات اپنے وقت پر کرانے اور گڈ گورننس کے لیے سخت معاشی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان 
رابطہ ہوا ہے جب کہ دو روز قبل آصف زرداری بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملے ہیں۔ ملاقاتوں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے جب کہ الیکشن بھی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انتخابات کے معاملے میں کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور اپنے فیصلے اپنی مرضی سے کریں گے، انتخابات کے لیے پہلے الیکشن کمیشن کی ٹائم لائن ہے اگر دباؤ میں یہ لوگ چاہ رہے ہیں کہ فوری الیکشن کرائے جائیں تو یہ ممکن نہیں ہوگا۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس 25 مئی کو ہوگا جس میں فوری طور پر الیکشن نہ کرانے سے متعلق آئندہ کے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی بدھ 25 مئی کو سوئزرلینڈ سے واپس آجائیں گے اور امکان ہے کہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 25 مئی کے اجلاس میں معیشت کے لیے سخت اور ضروری فیصلے کیے جائیں گے، کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں بھی معیشت کے حوالے سے بھی قرارداد منظورکی جائے گی۔ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت، ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے گی اور مدت بھی پوری کرے گی۔تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق اتحادیوں نے طے کیا ہے کہ دھرنے سے جمہوری انداز میں نمٹا جائے گا، دھرنا شرکاء کی جانب سے جہاں قانو ن کی خلاف ورزی کی گئی تو ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے جگہ سری نگر ہائی وے پر نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں