04:30 pm
موبائل نیٹورک ، انٹر نیٹ اور پٹرول پمپس بند کرنے کی اطلاعات ، پروگرام میں تبدیلی؟ شاہ محمود قریشی نے کپتان بارےبڑی خبر دیدی

موبائل نیٹورک ، انٹر نیٹ اور پٹرول پمپس بند کرنے کی اطلاعات ، پروگرام میں تبدیلی؟ شاہ محمود قریشی نے کپتان بارےبڑی خبر دیدی

04:30 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور گرفتاریوں کے پیش نظرکارکنوں کو انڈرگراؤنڈ ہونے کی ہدایت کرنے کی ہے. تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے 
ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی چیئرمین عمران خان پروگرام کے مطابق ایک بڑے قافلے کے ساتھ نکلیں گے. انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق وفاق اورپنجاب کی غیرآئینی وقانونی حکومت آمرانہ رویہ اختیار کررہی ہیں ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ خصوصا پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپ بھی بند کیئے جارہے ہیں اور موبائل فون سروس کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس کو بند کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں بڑے بڑے جلسے کیئے ہیں مگر ایک گملا تک نہیں ٹوٹا ہم پرامن لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کارکنوں کو روکاگیا تو ملک بھر میں ہرچوک‘ہرچوراہا سری نگر ہائے وے بن جائے گا . انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہم جنگ کرنے جارہے ہیں نہ فتح کرنے جارہے ہیں حکومت مفلوج ہوچکی ہے اکنامی تباہ ہورہی ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کروائے جائیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہے کہ حکومت کل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ اور پیٹرول پمپوں پر تیل کی فراہمی بھی بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اضلاع کی سطح تک پارٹی کارکنوں کو پیغام پہنچادیا ہے کہ اگر ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں تو وہ پورے ملک کو سری نگر ہائی وے بنادیں انہوں نے کہا کہ خوف زدہ اتحادی حکومت نے بیووقوفی کی انتہا کردی ہے اگریہ ہمیں پرامن طریقے سے اسلام آباد آنے دیتے تو احتجاج صرف ایک جگہ پر ہوتا مگر اب انہوں نے خود ہمارے ہاتھ کھول دیئے ہیں لہذا اب پورا ملک سری نگر ہائی وے بنے گا . ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر آج سابق وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا کے ذریعے قوم سے مخاطب ہوں مگر ہم وقت اس لیے نہیں دیں گے کہ حکومت اس وقت کے دوران انٹرنیٹ بند نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ چیئرمین کے خطاب کی ریکارڈنگ بھی سوشل میڈیا پر شیئرکردی جائے گی تاکہ ان کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے.

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں