04:27 pm
فوج اقتدار میں آنا چاہتی ہے تو ہم حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں، وفاقی وزیر نے اعلان کر دیا

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر
فوج اقتدار میں آنا چاہتی ہے تو ہم بلا رکاوٹ حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن عمران خان کے مطالبے پر انتخابات قبل از وقت نہیں کرائیں گے ۔ امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکہ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں شوق سے حکومت میں نہیں آئیں، معیشت کی خطرناک حد تک خراب صورت حال میں اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے ، اتحادی جماعتوں کا یہ حتمی فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی اور قبل از وقت انتخابات کے بارے میں ہمیں اب نہیں سوچنا ، ہم نے حکومت شوق سے نہیں لی، اس خطرناک وزن کو اٹھایا ہے اور اگر کسی میں اس وزن کو اٹھانے کی اتنی طاقت ہے تو وہ اٹھا لے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی جماعتیں چاہتی تھیں کہ انتخابی اصلاحات کے بعد رواں سال اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کرائے جائیں لیکن عمران خان کی قبل از وقت انتخابات کی دھمکی کے بعد اس فیصلے کو ترک کردیا گیا ، عمران خان کے مطالبے پر ہم انتخابات کی تاریخ دے رہے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے ۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے بلکہ ان کی سیاست انتشار پر مبنی ہے ، عمران خان ایک ماہ سے حکومت کے خلاف جلسے کررہے ہیں لیکن ان عوامی اجتماعات میں وہ اپنی حکومت کا ایک کارنامہ بھی نہیں بتا سکے ، اگر عمران خان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران قانون ہاتھ میں لیا تو پھر حکومت حرکت میں آئے گی ، اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران اگر کوئی نقصان یا قتل و غارت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے اور ان کے خلاف ہی مقدمات بنائے جائیں گے۔
 
تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے