07:27 pm
فوجی لے لیں حکومت، ہم بلا رکاوٹ چھوڑنے کو تیار ہیں،خورشید شاہ نے بڑا اعلان کردیا

فوجی لے لیں حکومت، ہم بلا رکاوٹ چھوڑنے کو تیار ہیں،خورشید شاہ نے بڑا اعلان کردیا

07:27 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج اگر حکومت میں آنا چاہتی ہے تو آجائے ، ہم بلا رکاوٹ حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں۔وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا پہلےدن سے وتیرہ رہا ہے
کہ پاکستان کو مستحکم نہیں ہونے دینا، حکومت میں اس نے کبھی بھی معاشی پالیسی نہیں دی، اس نے کوئی ایسی پالیسی نہیں دی جس سے ریاست کو سپورٹ ملے، اس نے 22 ہزار ارب روپے قرضہ لیا اور کوئی ترقی نہیں کی، ہم نے پارلیمنٹ کے ذریعے اس کی حکومت کو رخصت کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ مکمل ہے اور اس میں 210 کے قریب ارکان موجود ہیں، جن لوگوں نے فلور پر استعفیٰ دیا ہے ان کے استعفے ضرور منظور ہوں گے، ہم جلد بازی نہیں کرتے بلکہ راستے نکالتے ہیں کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں۔ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیموں کی جانب سے جلد الیکشن نہ ہونے کی صورت میں خونریزی کے خدشات پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کا فیصلہ ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات نہیں کرائے جائیں گے، اتحادی جماعتیں شوق سے حکومت میں نہیں آئیں، معیشت کی خطرناک حد تک خراب صورت حال میں اسے سنبھالنا آسان نہیں ہے۔ہم نے حکومت شوق سے نہیں لی، اس خطرناک وزن کو اٹھایا ہے اور اگر کسی میں اس وزن کو اٹھانے کی اتنی طاقت ہے تو وہ اٹھا لے۔" فوجی آجائیں، لے لیں، بیٹھ جائیں، ان کے ہاتھ میں ہے، ہم شوق سے حکومت میں نہیں ہیں، اس خطرناک وزن کو اٹھانا، جان میں اتنی طاقت ہو۔"


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا