11:30 am
عمران خان نے حکومت کو 6دن میں اسمبلیاں تحلیل اور آئندہ الیکشن کا اعلان کرنے کی ڈیڈلائن دیدی

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو  اسمبلیاں تحلیل کر کے  6 روز میں  الیکشن کا اعلان  کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  جناح ایونیو اسلام آباد  پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے ہر طرح سے کوشش کی گئی مگر میری قوم
آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ، ملک پر امریکی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی جسے کسی صورت قوم قبول نہیں کرے گی،میر جعفر اور میر صادق امریکی سازش کا حصہ تھے ، ان کی آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانتوں پر ہے ، اس امپورٹڈ وزیر اعظم اور اس کے بیٹے کو سزا ہونی تھی ، اس سے زیادہ کیا توہین ہو گی قوم کی کہ اقتدار چوروں کو سونپ دیا گیا ،جس طرح سازش سے ہمیں ہٹایا گیا،عوام میں شدید غصہ ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا ہم نے بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کے لانگ مارچ کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں ، پر امن احتجاج ہمارا حق کیوں نہیں ہے ؟، ہماری آزادی کی تحریک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ہمارےکارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی،قوم کی خواتین کوسلام پیش کرتاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ الیکشن کی تاریخ ملنے تک یہیں بیٹھوں گا مگر 24 گھنٹے میں جو ملکی حالات دیکھے وہ انتشار کی طرف جا رہے ہیں ، حکومت کی جانب سے عوام اور پولیس میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اگر 6 روز میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہو اتو کارکنوں کے ہمراہ دوبارہ آؤں گا۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا