10:49 am
عمران خان کو اپنا حقیقی آزادی مارچ کیوں ختم کرنا پڑا؟ آخرکارحقیقت کھل کر سامنے آگئی

عمران خان کو اپنا حقیقی آزادی مارچ کیوں ختم کرنا پڑا؟ آخرکارحقیقت کھل کر سامنے آگئی

10:49 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کے گرد موجودہ بیشتر افراد کو علم نہیں کہ اپنے اعلانیہ مقام (ڈی چوک اسلام آباد) تک پہنچنے سے قبل ہی انہوں نے اچانک ہی اپنا حقیقی آزادی مارچ کیوں ختم کیا۔پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی طرف مارچ کے ڈراپ سین کے حوالے سے یہ تاثر بھی غلط ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے خفیہ طور  پر مداخلت کی کیونکہ دفاعی فورسز کے قابل بھروسہ ذرائع دو
ٹوک الفاظ میں اس معاملے میں فوج کے کسی کردار سے انکار کرتے ہیں۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ کیا اور نہ انہیں مارچ ختم کرنے کیلئے کوئی یقین دہانی کرائی، اس سلسلے میں ممکنہ ڈیل کے حوالے سے جو تاثر پیش کیا جا رہا ہے وہ بھی غلط ہے۔کہا جاتا ہے کہ ان کی آخری مداخلت اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی والوں کے درمیان بدھ کو ملاقات کے حوالے سے ثالثی کی صورت میں سامنے آئی تھی۔ اس ملاقات میں بھی دونوں فریقوں سے اسٹیبلشمنٹ نے کہہ دیا تھا کہ سیاستدان مل بیٹھ کر اپنے مسائل خود حل کریں اور باہر سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ بدقسمتی سے گزشتہ ملاقات بھی بے نتیجہ رہی۔سوال یہ ہے کہ عمران خان کا مسلسل یہ کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے اور قومی اسمبلی تحلیل ہونے تک مارچ اور دھرنا ختم نہیں ہوگا تو پھر عمران خان نے مارچ اور دھرنا کیوں ختم کیا؟ پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنمائوں سے جب رابطہ کیا گیا تو انہیں فیصلے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ علم نہیں تھا کہ جمعرات کی شام آزادی مارچ کا ڈراپ سین کیوں ہوا۔ایک رہنما نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ شاید عمران خان نے ایسا ملک کی معیشت کیلئے کیا ہوگا جو سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔ ایک اور رہنما کا کہنا تھا کہ وہ وجہ نہیں جانتے لیکن مارچ پہلے ہی تھکا دینے والا ثابت ہو رہا تھا اور اسے مزید دن تک جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ختم کیے جانے کے حوالے سے تین عمومی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔اول، عمران خان اسلام آباد میں متاثر کن تعداد میں لوگوں کو لانے میں ناکام ہوگئے۔ دوم، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کے حوالے سے انہیں عدالت عظمیٰ کی طرف سے ممکنہ کارروائی کا ڈر تھا۔ سوم، سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے نتیجے میں ریڈ زون میں فوج تعینات کر دی گئی تھی۔جمعرات کی صبح اپنے خطاب میں عمران خان نے مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا اور 6؍ دن کی اگلی ڈیڈلائن دیدی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی، فوج اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہو اور یہ وہ ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انارکی چاہتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات ذاتی رائے ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور