04:15 pm
پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہوگئی ، کیا شرط عائد کر دی؟ بڑی خبر

پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہوگئی ، کیا شرط عائد کر دی؟ بڑی خبر

04:15 pm

ملتان(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات کا اعلان کریں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، یہ کوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حقیقی آزادی مارچ اورسیاسی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ کارکنوں کو کسی پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں،
جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کا استعمال کیا گیا ، بے تحاشا شیلنگ کی گئی، ہمارے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہورلبرٹی چوک اور کراچی میں توکوئی مارچ نہیں ہو رہا تھا، اندرون سندھ میں ظلم کی انتہا کی گئی، ان پرکس لیےدھاوابولا گیا، عمر کوٹ میں135ایف آئی آرز کاٹی گئیں،30بلاجوازگرفتاریاں ہوئیں، امپورٹڈحکومت نےعمر کوٹ میں 100زائد شیل فائر کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن مارچ روکنے کیلئے ہر شہر، ہرسڑک ، ہر گلی بندکی گئی، انہوں نے پرامن شہریوں کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرکے عورتوں،بچوں پرتشددکیا۔رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہاں ہیں انسانی حقوق کی پاسداری کے علمبردار؟ کہاں ہیں آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے دعویدار؟ لوگوں میں شدید غم و غصہ تھا ،شہریوں میں اشتعال بڑھ رہا تھا، لوگ رکاوٹیں عبورکرتےہوئے آگے بڑھ رہے تھے، ہمارے کارکنان چاہتے تھے کہ ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نےریڈ زون میں فوج بلا لی، ایک طرف کارکنان اور شہریوں کا جنون اور جذبہ تھا، دوسری جانب اس فاشسٹ حکومت کا جبرو تشدد تھا،ان کا پلان تھاشہریوں کےساتھ خون کی ہولی کھیلی جائے اور مورد الزام ہمیں ٹھہرایا جائے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 5شہادتوں کا انہیں ہر حال میں حساب دینا ہو گا، ان حالات میں قیادت نے صبر،دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور انہیں6دن کی مہلت دی۔وزیراعظم کی پیشکش پر انھوں نے کہا شہاز شریف دعوت دے رہے ہیں آئیں مذاکرات کریں، نئےانتخابات کااعلان کریں ہم مذاکرات کیلئےتیارہیں، یہ کوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا، ہم ہرشہرجائیں گےاوران کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا