05:10 pm
حکومت کیساتھ کس شرط پر بیٹھنے کو تیار ہیں؟ عمران خان نے بڑی پیشکش کر دی

حکومت کیساتھ کس شرط پر بیٹھنے کو تیار ہیں؟ عمران خان نے بڑی پیشکش کر دی

05:10 pm

پشاور (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ   بیٹھنے کو تیار ہیں مگر شرط یہ ہے کہ پہلے یہ جون میں انتخابات کا اعلان کریں ۔پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں مگر شرط یہ ہے کہ جون میں انتخابات کا اعلان کیا
جائے اس کے بعد دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ نہ دینے کے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے  ، یہ قانون بنیادی انسانی حقوق کی خلا ف ورزی ہے ، کیا اسمبلی قانون پاس کر سکتی ہے کہ خواتین  ووٹ نہیں دے سکتیں ؟۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ ملک چلتاہی تارکین وطن کے  پیسوں پر ہے ، وہ سالانہ 31 ارب ڈالرز دیتے ہیں پاکستان کو ، آئی ایم ایف اور دیگر ملنے والی امداد اوور سیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے پیسے کا پانچ فیصد بھی نہیں ،   ہمارا جو بل  تھا وہ جوائنٹ سیشن آف پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا تھا ، ہم نے ایک سال پہلے ساری اپوزیشن کو دعوت دی ، ہم نے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ  اور ای وی ایم مشین کے معاملے پر سب کو دعوت دی تھی کہ بیٹھیں مگر کوئی نہیں آیا جس کے بعد پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں بل منظور ہوا ۔ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ نے پہلے نعرہ لگایا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی دیواریں گرا کر یونیورسٹیز بنائیں گے ، پھر آپ نے  حقیقی آزادی مارچ کا نعرہ لگایا ، آج گلی محلوں میں  ووٹرز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں جس سے نفرت بڑھ رہی ہے ، آپ اپنے کارکنوں کوئی پیغام دیں جس پر عمران خان نے کہا کہ میں اس پر بہت سخت جواب دے سکتا ہوں مگر نہیں دوں گا ، ہر شخص کی آواز ہے ، سوشل میڈیا کو آپ کنٹرول نہیں کر سکتے ، ہر وہ شخص جس کے پاس موبائل ہے وہ اپنی آواز اٹھاتا ہے ، آپ بالکل غلط باتیں کر رہے ہیں ، پاکستان ایک نظریے پر بنا تھا اگر نظریہ ہی نہیں تھا تو کیا ضرورت تھی اس ملک کو بنانے، آپ یہاں پریس کانفرنس میں بیٹھ کر بالکل فضول تقریر کر رہے ہیں ۔جواب کے فوری بعد عمران خان نے پریس کانفرنس ختم کر دی۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا