04:23 pm
مریم نواز کا سپریم کورٹ کو سیاسی لڑائی سے علیحدہ رہنے کا مشورہ

مریم نواز کا سپریم کورٹ کو سیاسی لڑائی سے علیحدہ رہنے کا مشورہ

04:23 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے 
کہ وہ موجودہ سیاسی کشمکش سے الگ رہے تاکہ موجودہ صورتحال میں اس کے جانبدار ہونے کا تاثر مضبوط نہ ہوسکے۔ نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم نواز نے کہا کہ ’فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہو گا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا ورنہ جانبداری کا تاثر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے‘۔ اس سے قبل انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کو وفاقی دارالحکومت میں ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ ’فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں، 30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار بھی جمع نا کر سکنے پر بیچارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’عوام نے اس کو پہچان کر مسترد کر دیا ہے، انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے سے نہیں رکتا‘۔ انہوں نے کہا کہ جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگا دے اُسے ڈوب مرنا چاہیے، 30 لاکھ کے دعووں کے برعکس صرف 10 ہزار تماشائی تھے۔ انہوں نے بظاہر صحافیوں کے کچھ سخت سوالات پر عمران خان کی جانب سے پریس کانفرنس اچانک ختم کیے جانے کے حوالے سے کہا ’ کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے، اس نیم پاگل شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے‘۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہمراہ پارٹی کے ایک جاں بحق ہونے والے کارکن کے اہل خانہ کی عیادت کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے طنزیہ کہا کہ ’ اس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جو اس فتنہ کی فتنے بازی کا شکار ہوئے اور اس کے بلوائیوں اور مسلح جتھوں کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا بیٹھے، ان کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے سامنے اپنے گناہ کا اعتراف کرنا چاہیے اور انُ سے معافی مانگنی چاہیے‘۔ حدیبیہ کا لفظ درست طریقے سے نہ بولنے اور درود پڑھنے میں ناکامی پر عمران خان کی سرزنش کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو ’اسلامی ٹچ‘ سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا