10:52 am
ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں، لیک آڈیو پر ن لیگی رہنما کا ردِ عمل بھی آگیا

ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں، لیک آڈیو پر ن لیگی رہنما کا ردِ عمل بھی آگیا

10:52 am

xاسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں ہر وقت گالیاں نکالنے والوں کو مبارک ہو کہ ان کے ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے پراعتراض نہیں ہے، حیرت ہے کہ ایک نام نہاد صادق و امین ایک مبینہ ملزم سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔مبینہ آڈیو میں فون ریسیو ہونے پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ’ہیلو‘، اس پر ملک ریاض کہتے ہیں کہ ‘السلام علیکم سر‘، سابق صدر جواب میں کہتے ہیں کہ ‘وعلیکم السلام، خیریت؟‘اس کے بعد ملک ریاض کہتے ہیں کہ ’سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بعد میں کریں گے، آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کی طرف سے مجھے بڑے میسجز تھے کہ پیچ اپ کروا دیں ا?پ کے ساتھ، آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے‘۔اس کے جواب میں سابق صدر کہتے ہیں کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ اس کے جواب میں ملک ریاض کہتے ہیں کہ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دوں۔گفتگو کے دوران آصف زرداری مسلسل کھانستے ہوئے بھی سنائی دیے۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا