02:29 pm
'تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنا گھر ٹوٹنے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر  ان کی شادی ختم کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔گزشتہ روز عمران خان سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری اور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی جس پر عامر لیاقت حسین نے ردعمل دیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ کی شروعات رکن قومی اسمبلی نے گانے کے
اشعار سے کی 'مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے، تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے!!' اور ساتھ ہی کہا کہ 'یہ عمران خان کی درخواست ہے'۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ 'تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں، میں جاچکا لیکن تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی، سب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ 'بس ایک غلطی کر بیٹھے، اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیوز تو نہ بنواتے، استغاثہ ہے میرا رب کے حضور تم الیکشن کبھی نہ جیتو '۔عامر لیاقت حسین نے لکھا 'لودھراں والے “میاں” کو بتادو مزید سپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں اور 4 نمبروں میں سے کوئی نمبر نظر رکھنے والوں سے چھپا نہیں، جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں لیکن دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہےاور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے'۔رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کو مزید کہا کہ ' میں نے تو بقول تمہارے 20 کروڑ لیے تھے جب ہی 11 کروڑ کا مہر مانگنے کو کہا؟ خان صاحب بد ذات ہوتا اور تمہاری دانست میں بکا ہوا لوٹا تو اب تک ڈی پی او گھر چلا جاتا اورلودھراں کے رکن قومی اسمبلی اور میرے دوست عبدالرحمٰن کانجو جو کہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں، مداخلت کر چکے ہوتے'۔انہوں نے پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ 'عمران اور عامر میں یہی فرق ہے ، عمران بدلہ لیتا ہے، عامر اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اس کی پکڑ شدید ہے'۔

تازہ ترین خبریں

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

عمران خان نے معذور مداح حنان خان سے کیا وعدہ پورا کردیا

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی