05:28 pm
ثبوت سامنے لائیں، ملک ریاض کی لیک آڈیو سے متعلق تحریک انصاف نے بڑا چیلنج کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے متعلق مبینہ آڈیو مسترد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان کسی ٹائیکون سے کہیں کہ ہمارا پیچ اپ کرا دیں ، لیک کی گئی آڈیو پلانٹڈ اور فیک نیوز ہے ، مبینہ آڈیو سے متعلق ایک نجی چینل
کے پاس کوئی مصدقہ ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔عمران خان اور وہ شخصیات بھی موجود ہیں، آمنے سامنے لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین عمران خان کو نیچا دکھانے کیلئے اکٹھے ہو جاتے ہیں ، انہوں نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے خود کو این آر او دیا ، سپریم کورٹ ذاتی مفاد کیلئے کی گئی قانون سازی کانوٹس لے، تحریک انصاف نیب ترامیم کو بھی عدالت میں چیلنج کرے گی ۔دوسری طرف سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی بول پڑے ، اپنے ایک ٹویٹ انہوں نے لکھا کہ آڈیو ٹیپ سے عمران خان کا دہرا معیار سامنے آگیا ، عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا ، تمام کوششیں ناکام ہونے پر غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی گئی۔ واضح رہے جیو نیوز کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آئی ہے ، آڈیو میں ملک ریاض نے سابق صدر آصف زرداری کو فون کیا ، ہیلواسلام علیکم سر ، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا وعلیکم السلام خیریت؟۔ ملک ریاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سر بس بتانا تھا میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا ، باتیں آپ کے ساتھ کرنی ہیں آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے ، آپ کو انفارمیشن دینی تھی خان کے مجھے بڑے میسجز ہیں کہ پیچ اپ کرا دو ، آج تو اس نے مجھے بڑے ہی میسجز کیے۔ جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب امپاسیبل ہے نا۔ اس پر ملک ریاض نے کہا کہ بس ٹھیک ہے میں نے کہا میں آپ کو بتا دوں۔

تازہ ترین خبریں

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

عمران خان نے معذور مداح حنان خان سے کیا وعدہ پورا کردیا

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی

کیا روسی تیل خریدنے سے پاکستان پابندی کا شکار ہوگا؟ وزیرمملکت کا اہم بیان