05:48 pm
ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی عمران خان سےمتعلق لیک ہونیوالی مبینہ آڈیو کال سچ قرار دیدی گئی

ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی عمران خان سےمتعلق لیک ہونیوالی مبینہ آڈیو کال سچ قرار دیدی گئی

05:48 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور ملک ریاض کی مبینہ لیک آڈیو کال سچ ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا کہنا
ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن جسٹس (ر) مقبول باقر ایک معتبر شخص ہیں جن کا نام زیرغور ہے، ہوسکتا ہے اگلے دو روز میں حتمی نام کا اعلان ہوجائے۔انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری اس آڈیو لیک سے پہلے بھی بتاتے چکے ہیں کہ کیسے عمران خان ان سے این آر او مانگنے کی کوشش کرتے رہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی بول پڑے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ آڈیو ٹیپ سے عمران خان کا دہرا معیار سامنے آگیا ، عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا ، تمام کوششیں ناکام ہونے پر غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی گئی۔واضح رہے جیو نیوز کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفون پر مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آئی ہے ، آڈیو میں ملک ریاض نے سابق صدر آصف زرداری کو فون کیا ، ہیلواسلام علیکم سر ، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا وعلیکم السلام خیریت؟۔ ملک ریاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سر بس بتانا تھا میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا ، باتیں آپ کے ساتھ کرنی ہیں آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے ، آپ کو انفارمیشن دینی تھی خان کے مجھے بڑے میسجز ہیں کہ پیچ اپ کرا دو ، آج تو اس نے مجھے بڑے ہی میسجز کیے۔ جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب امپاسیبل ہے نا۔ اس پر ملک ریاض نے کہا کہ بس ٹھیک ہے میں نے کہا میں آپ کو بتا دوں۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا