06:46 pm
چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

06:46 pm


لاہور(نیوز ڈیسک)چوہدری پرویز الہٰی نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی الیکشن کیلئے فوری طور پر اپنے امیدواروں کا اعلان کرے ،لوٹوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہم ہر طرح سے عمران خان کا بھر پور ساتھ دینگے ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی
وزیر مونس الٰہی سے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وہاں پر موجود وکلا نے چودھری پرویزالٰہی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں زیر بحث کیسز، منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے اور حمزہ شہباز کے حلف لینے کے حوالے سے بریف کیا۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ نے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گڈ گورننس کے دعویدار اب مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کر کے دکھائیں، پاکستان ہم سب کا ہے، ہر پاکستانی کو مل کر حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہو گا،،نام نہاد بچہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا الیکشن اور حلف آئینی و قانونی دونوں طریقوں سے ٹھیک نہیں، وہ صرف پولیس اور چیف سیکرٹری کے کندھوں پر سوار ہو کر حکومت کر رہے ہیں، بچہ حکمران نے آزادی مارچ میں عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔انہوں نے کہا اسمبلی میں پولیس کا آنا معمولی واقعہ نہیں، پولیس والوں کو اسمبلی ایکٹ کے مطابق بلایا جائے گا اور چار چار ماہ کی سزا دے کر نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا، کامن ویلتھ اور یو این او کے سیکرٹری صاحبان نے بھی اسمبلی میں پولیس گردی کی مذمت کی ہے اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویزالٰہی کو آزادی مارچ کے راستے میں حکومت کی جانب سے حائل رکاوٹوں اور قانون کی خلاف وزری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر