06:48 pm
موجودہ حکومت الیکشن کروانے سے کیوں ڈرتی ہے؟ عمران خا ن نے بڑا دعویٰ کر دیا

موجودہ حکومت الیکشن کروانے سے کیوں ڈرتی ہے؟ عمران خا ن نے بڑا دعویٰ کر دیا

06:48 pm

پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے‘ میں اس امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کروں گا ، پاکستان میں فوری طور پرصاف شفاف الیکشن کرائے جائیں ، پاکستان جہاں کھڑا ہے ججز اور وکلاء کا بڑا امتحان ہے ، چاہتا ہوں وکلاء برادری میرا ساتھ
دے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اس قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے، آپ نے ملک بچانے کو جہاد سمجھنا ہے، جمہوریت کی اخلاقیات ہوتی ہیں ، پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں ، ہماری حکومت پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، 2022میں ملک کی گروتھ 6 فیصد تھی ، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر گئیں ، کرونا کے حوالے سے سب سے بہتر اقدامات ہم نے کئے ، کورونا کے بعد سب سے زیادہ روز گار ہماری حکومت نے دی ، پاکستان کورونا کے خلاف اقدامات کرنے میں ٹاپ 5 ملکوں میں تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی، جو مراسلہ امریکا سے آیا اس میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے ، ڈونلڈ لو ہمیں دھمکی دیتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، جن کھلاڑیوں نے سازش کرکے حکومت گرائی ان کا خیال تھا مٹھائیاں بٹیں گی لیکن عوام کے باہر نکلنے پر سازش کرنیوالے کھلاڑی بھی دنگ رہ گئے کیوں کہ کبھی پاکستان کی سڑکوں پر اس طرح عوام نہیں نکلے ، آج ہم کھڑےنہ ہوئےتوآئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 62 سال پاکستان فوجی آمروں اور 2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے ، میرا دور حکومت صرف ساڑھے3سال چلا ہے، میں کسی سے کوئی جنگ نہیں چاہتا ، ہندوستان نے کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کی ، ہندوستان کبھی اجازت دےگا کہ امریکا جا کر وہاں ڈرون حملہ کرے؟ ہم نے امریکہ کی جنگ لڑی انہوں نے شکریہ تک ہمیں نہیں کہا ، رچرڈ آرمٹیج نے پرویز مشرف کو دھمکی دی تھی، پرویز مشرف میں جرات نہیں تھی کہ امریکا کو انکار کرے ، مجھ سے سوال ہوا تو میں نے کہا امریکا کو کیوں بیس دوں؟ امریکا کو کہا تھا امن میں ساتھ دیں گے جنگ میں نہیں۔ سابق وزیر اعطم نے کہا کہ شریف خاندان مافیا ہے ، ان کا سپریم کورٹ نے سیسیلین مافیا کا نام ٹھیک رکھا ہے ، بےنظیر کی انہوں نے تصویریں پھینکی تھیں ، انہوں نے لوگوں کو مارا،35ہزار شیلنگ کی، انہوں نے ایسے شیل استعمال کئے جو دہشتگر وں کیلئے ہوتے ہیں ، مرغی کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہے جب سے حمزہ شہبازوزیراعلیٰ بنا ہے ، جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا ، جو ملک طاقت ور مجرموں کو کٹہرے میں لے آتا ہے وہ ترقی کر جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان