08:52 pm
پنجاب کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

پنجاب کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

08:52 pm


لاہور(نیوز ڈیسک )گورنر پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوتے ہی صوبائی کابینہ کیلئے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں نے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا۔پیپلز پارٹی سے 4 وزیر لیے جائیں گے، کابینہ 
کی مجوزہ لسٹ منظوری کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بھیجی جائے گی۔پنجاب میں آئینی بحران آہستہ آہستہ ختم ہونے لگا۔ گورنر پنجاب کا معاملہ حل ہوتے ہی صوبائی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان کو پنجاب کا وزیر قانون، سلمان رفیق کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ اور رانا مشہود کو تعلیم کی وزارت دیے جانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق اویس لغاری کو بلدیات اور مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیرخزانہ بنانے کی تجویز ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے عثمان محمود بھی وزارت خزانہ کے امیدوار ہیں۔عظمیٰ بخاری کیلئے ویمن ڈویلپمنٹ یا پبلک پراسیکویشن کا محکمہ تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے منشاء اللہ بٹ، ڈاکٹر لیاقت، یاور زمان، ذکیہ شاہنواز، جگنو محسن اور صبا صادق کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ سے ملنے والے آزاد ارکان احمد علی اولکھ، بلال وڑائچ کے نام بھی زیر غور ہیں۔ راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم کو بھی وزارت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی، عثمان محمود، رئیس نبیل اور حسن مرتضیٰ کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔ حسن مرتضیٰ کو سینیئر وزیر اور زراعت کا محکمہ بھی دیے جانے کاامکان ہے۔پیپلز پارٹی کو دو پارلیمانی سیکرٹری اور ایک چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کا عہدہ بھی دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رانا فاروق اور چوہدری منظورکو معاون خصوصی بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی حتمی منظوری نواز شریف دیں گے، وہ بعض ناموں میں رد و بدل بھی کر سکتے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی