10:41 am
امریکا ، روس اور چین سے تعلقات سے متعلق عمران خان کا نیابیان آگیا ، انٹرویو میں بڑا اعتراف کر لیا

امریکا ، روس اور چین سے تعلقات سے متعلق عمران خان کا نیابیان آگیا ، انٹرویو میں بڑا اعتراف کر لیا

10:41 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا، روس، چین اوردیگرممالک سے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔
برطانوی چینل ’ سکائی نیوز‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہناتھا کہ دنیا کے دیگرممالک سے تعلقات رکھنا جن میں امریکا ، روس اورچین بھی شامل ہیں پاکستان کے مفاد کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام نے مجھے اس لئے منتخب کیا تھا کہ میں ان کی خدمت کرسکوں اس لئے نہیں کہ دنیا میں جہاں کچھ غلط ہورہا ہے اسے ٹھیک کروں۔ پاکستان میں 50 ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کیسے پتا چل سکتا تھا کہ پیوٹن یوکرین کے خلاف کارروائی کے لئے جارہے ہیں۔ روسی صدر سے ملاقات دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تھی۔ ماسکو میں بیان دیا کہ فوجی کارروائی پریقین نہیں رکھتا۔ہم نے یوکرین پرحملے کی حمایت نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان متنازع مسئلہ ہے۔ بھارت کشمیرمیں اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے اورکشمیریوں کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔ کشمیر میں ایک لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں لیکن کسی نے بھارت کی مذمت نہیں کی کیونکہ وہ اتحادی ہے۔ ہمیں بھی نیوٹرل رہنے کی اجازت دیں تاکہ ہم اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرسکیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل کبھی بھی نہیں رہا تھا جب ہم نے کہا کہ طالبان پربم برسانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا تو ہمیں پرو طالبان کہا گیا افغان عوام 40 سال سے زیادہ عرصے سے پریشانیوں اورمصیبتوں کا شکار ہیں یہ کوئی فٹ بال میچ نہیں جس میں ا?پ کسی ایک ٹیم کی طرفداری کریں افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے جس ملک کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا وہ پاکستان ہے۔


تازہ ترین خبریں

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا