11:53 am
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

11:53 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
وزیر اعظم جانسن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور برطانیہ کی پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کی تاجپوشی کی پلاٹینم جوبلی تقریبات پر برطانیہ کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جس کی بنیاد  تاریخی روابط اور وسیع البنیاد امور پر مشترکہ مفادات پر ہے۔ وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری میں شراکت داری پر خصوصی زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کو مضبوط بناے میں برطانیہ میں مقیم1.6 ملین پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے امیگریشن کے شعبے میں تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دو طرفہ تعلقات کی افادیت سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کیا جا سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان-برطانیہ اینہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ (ای ایس ڈی) کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو زفروغ دینے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیار کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے زور دیا کہ ESD کو باہمی روابط کو گہرا کرنے اور دوطرفہ شراکت داری کو اگلی سطح تک لی جانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیے گئے کام کو بھی سراہا۔علاقائی تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کی عبوری افغان حکومت کے ساتھ تعمیری سفارتی اور سیاسی روابط پائیدار امن اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے افغان معیشت میں استحکام لانے کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعاون، خاص طور پر 15 اگست 2021 کے بعد افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں انخلاء کے حوالے سے اپنی حکومت کی طرف سے گہری تعریف اور تشکر کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیائی خطے میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم بورس جانسن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا