08:45 pm
ملک میں نئے انتخابات،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کیابڑاکام کرنیوالےہیں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے بتادیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں ،عدلیہ کا فیصلہ اہم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آگے لیکر جانا ہےیہ سری لنکا نہیں ہے، سب جگہ غوروخوص ہورہاہے اور بات چیت
جاری ہے ،15سے 20 دن میں نتیجہ نکلے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ،سب اپنااپناچورن بیچ رہے ہیں، بجٹ یہ پیش کرتے ہیں یاکوئی اوراس پرغورجاری ہے، پاکستان آگے بڑھے گا ملک کےلیے اچھے فیصلے ہوں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عدلیہ ،ادارے اورساستدان سب ملک کر اچھا حل تلاش کریں، ملک کو آگے لےکرجاناہے، اچھے فیصلوں کے دن قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ موجودہ حکومت پیش کرے گی یا دوسری حکومت،سب زیرغورہے، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، بجٹ دینا بڑا کمال نہیں،کوئی اور بھی دے سکتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کیلئے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں، الیکشن سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ اہم ہوگا اور اللہ کو منظور ہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے نئے انتخابات کے فوری اعلان کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مخلوط حکومت اپنی مدت پوری ہونے کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت دھمکی آمیز بیانات اور احکامات کی بنیاد پر مذاکرات نہیں کرسکتی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے  بڑا انکشاف کر دیا

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

نسیم شاہ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ترجمان پی سی بی کی جانب سے اہم اطلاعات آگئیں

۔۔بیروزگاروں سے بھرے ملک میں بار بارہزاروں آسامیوں کے اشتہارات چلانے کے باوجود امیدواران ہی نہ ملے

۔۔۔ملکہ برطانیہ کے پاس ہر وقت موجود رہنے والے اس بیگ کے اصل مقاصد سامنے آتے ہی سب نے اپنی زبان دانتوں تلےداب لی