11:58 am
عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی،خبردار کر دیا گیا

عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی،خبردار کر دیا گیا

11:58 am

لاہور(نیوزڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی، تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کیلئے کوئی مشورہ نہیں دیا، ن لیگ پی ٹی آئی
کے لوٹوں کو ٹکٹ نہیں دے رہی، لوٹوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں سینئر اینکر حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزیروں کی کوئی اوقات یا ان کا کوئی وژن سوچ نہیں ہے ، خیبرپختونخواہ سے عام حالات میں بھی جب پنجاب میں لوگ آتے ہیں تو وہ زیور کے طور پرلائسنس کا اسلحہ ساتھ لے کر چلتے ہیں، عمران خان کو داد دینی چاہیے کہ اس نے اعتراف کیا، لیکن پولیس نے خواتین اور لوگوں پر گولیاں چلائیں، پولیس رات کو گھروں میں کود گئی، پتا نہیں یہ کون سی پولیس ہے، اس کی مثالی سزا دی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ جو کہ پڑھا لکھا بندہ ہے لیکن اس کو چار دن کیلئے وزارت ملی ہے، افسوس ہوتا ہے وہ درست بات نہیں کررہا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو چاہیے تھا وہ خود کہہ دیتا میں وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لے سکتا۔ ن لیگ کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا، اگر یہ کہیں دن ہے دھوپ ہے تو میں کہوں گا میں پہلے جاکر خود دیکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازکی کوئی نمبر گیم پوری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی، میں نے تحریک انصاف کو اسمبلیوں میں واپسی کیلئے کوئی مشورہ نہیں دیا، یہ خبر بالکل غلط چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ لوٹے کہتے ہیں ہمیں ٹکٹ دیں، لیکن ن لیگ کہہ رہی ہے لوٹوں کو ویسے ہی ووٹ نہیں ملنے، ن لیگ لوٹوں کو ٹکٹ نہیں دے رہی۔لوٹوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی