02:57 pm
نیا چئیرمین نیب کو ن ہو گا؟ آصف علی زرداری بضد ہو گئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے کیا ہدایت کر دی؟ بڑی خبر

نیا چئیرمین نیب کو ن ہو گا؟ آصف علی زرداری بضد ہو گئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے کیا ہدایت کر دی؟ بڑی خبر

02:57 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کو مزید نام بھیجنے کی ہدایت کر دی لیکن سابق صدر آصف علی زرداری
مقبول باقر کے نام پر ہی بضد ہیں۔سابق صدر کا موقف ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی اچھی شہرت ہے اور وہ غیر متنازع بھی ہیں تاہم لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو چئیرمین نیب لگانے کے اثرات ہم بھگت چکے ہیں۔ن لیگ کی قیادت کی جانب سے آصف زرداری سے درخواست کی گئی کہ وہ کسی اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹ کا نام تجویز کر دیں۔مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو سابق سرکاری افسران کے نام دینے کی درخواست کر دی گئی۔اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شہباز شریف کی دوبارہ ملاقات نہ ہو سکی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر زرداری نے مقبول باقر کا نام واپس نہ لیا تو ہمیں یہ کڑواہ گھونٹ پینا پڑے گا۔وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ر مقبول باقر ایک معتبر شخص ہیں چیئرمین نیب کے لیے ان کا نام زیرغور ہے، ہوسکتا ہے اگلے دو روز میں حتمی نام کا اعلان ہوجائے۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت ہوئی جس میں نئے چیئرمین کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سرفہرست ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام حکومتی جماعتیں جسٹس (ر) مقبول باقرکے نام پرمتفق ہیں ،مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں بھی زیر غور آیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور شہباز شریف چیئرمیں نیب کیلئے مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں جس کے باعث وہ اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو بھی مقبول باقرکے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اس لیے کوئی رکاوٹ نہ آئی تو جسٹس (ر) مقبول باقر ہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے اور ان کے جج کے طور پر کردار پر کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوا۔واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت 2 جون کو ختم ہوجائے گی اس لیے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی اس سے قبل ہی ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ