12:29 pm
گھرسے بھاگ کر شادی کرنیوالی نمرہ کاظمی بالغ ہے یا نہیں؟ میڈیکل رپورٹ آگئی

گھرسے بھاگ کر شادی کرنیوالی نمرہ کاظمی بالغ ہے یا نہیں؟ میڈیکل رپورٹ آگئی

12:29 pm

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے عدالتی حکم پر اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرا لیا گیا۔میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔ملزم نجیب شاہ رخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آ چکی ہے لہذا 
مقدمہ ختم کیا جائے۔خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیا تھا ۔سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہم پہلے نمرہ کاظمی کا کیس سنیں گے، عدالت نے نمرہ کاظمی سے سوال کیا کہ کیا آپ پڑھتی ہیں جواب میں نمرہ کاظمی نے بتایا کہ میں دسویں کلاس میں ہوں۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ کی عمر پھر 18 سال سے تو کم ہوگی، نمرہ کاظمی نے جواب دیا کہ پڑھائی کی وجہ سے میری عمر کم لکھوائی گئی ہے، میرا ٹیسٹ کرایا جائے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں قانون ہے 18سال سے کم عمر لڑکی شادی نہیں کرسکتی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ لڑکی کی عمر کے حوالے سے کوئی دستاویزات ہیں سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم آپکا ٹیسٹ کرائیں گے، شیلٹر ہاؤس بھیج رہے ہیں، اگر آپکی عمر 18سال ہوئی تو شوہر کے ساتھ جانے دیں گے، جس کے بعد عدالت نے نمرہ کاظمی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیدیا۔اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 جون تک کیلئے ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر میڈیکل رپورٹ بھی طلب کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمرہ کاظمی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی کی عمر 18 سال سے کم ہے، میڈیکل میں تصدیق ہوجائے گی۔والدہ نمرہ کاظمی نے کہا کہ نمرہ دسویں کلاس میں تھی ابھی پیپر دینے تھے، ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا، نمرہ ان لوگوں کے پاس ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پاکستان روس کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

پرویز خٹک کوبڑی خوشخبری مل گئی ،جہانگیر ترین پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج،ذولفی بخاری،شہزاد اکبر،فرح گوگی بھی نامزد

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

اپوزیشن کا بائیکاٹ،کون بنے گا گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر ؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

امریکی حکام بھی پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے حق میں بول پڑے

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

پشاور،نومئی کے مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ، مزید 24 اساتذہ معطل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

مری ، طوفانی بارش ، شدید ژالہ باری،ندی نالوں میں ظغیانی،پانی گھروں میں داخل

نومئی  واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں  سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

نومئی واقعات میں گرفتار امریکی شہریوں سے متعلق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ویدانت پٹیل

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

تیل کی عالمی مارکیٹ کودھچکا، فی بیرل 41 سینٹ کی کمی کا سامنا

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹـ :پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

بجٹ میں ترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب