04:22 pm
حکومت کا عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر غور، پی ٹی آئی کا شدید ردِ عمل آگیا

حکومت کا عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر غور، پی ٹی آئی کا شدید ردِ عمل آگیا

04:22 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پر غور کر رہی ہے جس پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ میر جعفر میر صادق اب عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ بنانے کا پلان کر رہے
ہیں جس کی سزا عمر قید ہے۔عمران خان سے بڑا پاکستان کا وفادار اور کون ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انتشار کی طرف مت دھکیلں۔فیصلہ کن طاقت رکھنے والی قوتوں کو چاہیے کہ ان غداروں کو نکیل ڈالیں یہ نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے ۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہو گا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے لگائی جا سکتی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو وفاقی دارالحکومت پر مسلح چڑھائی اور وفاق و صوبوں سے عدم وفاداری کی گئی۔ دفعہ 124 کے تحت کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔عمران خان کے ساتھی ملزمان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان پر غداری کا مقدمہ کرنے یا نہ کرنے پر وزارت داخلہ میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات پر کمیٹی بنا ئی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود، اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔وزیرداخلہ راناثنااللہ نے وفاقی کابینہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا25مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی۔خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کواستعمال کیاگیاان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے خیبرپختونخوا ہاوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا۔کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر