07:28 pm
پاکستان کے تین ٹکڑے کرنے کا بیان ، عمران خان کیخلاف پیمرا بھی ایکشن میں آگیا

پاکستان کے تین ٹکڑے کرنے کا بیان ، عمران خان کیخلاف پیمرا بھی ایکشن میں آگیا

07:28 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز دیے گئے انٹرویو پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) بھی میدان میں آگیا اور ٹی وی چینلز کو ایسا مواد نشر کرنے سے روک دیا۔پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے  کہ گزشتہ روز سمیع ابراہیم کو بول نیوز کیلئے دیے گئے انٹرویو میں تحریک
انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جو بیان دیا اس نے قومی سلامتی ، آزادی، ملکی استحکام ، خود مختاری اور نظریہ پاکستان کو شدید خطرے سے دوچار کردیا ۔ اس انٹرویو سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ لوگوں میں نفرت اور ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔پیمرا کے مطابق عمران خان کا یہ انٹرویو آئین کے آرٹیکل 19 کی دفعہ 20 اے اور ایف کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیمرا کے سیکشن 27 کے بھی خلاف ہے۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس طرح کا مواد نشر کرنے سے گریز کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے، فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی، اس وقت ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، روپیہ گر رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے ، اگر ملک دیوالیہ ہوگیا تو کیا ہوگا؟ سب سے پہلے فوج ہِٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے بعد سب سے پہلے فوج کو ٹارگٹ کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد ہم سے وہی کروایا جائے گا جو یوکرین سے کروایا گیا، ہمیں ڈی نیوکلیئرائز کیا جائے گا۔ پاکستان واحد مسلمان ملک ہے جس کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں، اگر پاکستان کی ایٹمی قوت ختم ہوئی تو اس کے تین حصے ہوں گے، یہ پہلے سے پلان بنے ہوئے ہیں، انڈیا کا کوئی بھی تھنک ٹینک اٹھا کر دیکھ لیں وہ پاکستان کے ٹکڑے کرنے کے منصوبے تیار کرکے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر