11:22 pm
غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل، تندور مالکان نے نان، روٹی کے نرخ بڑھا دیئے

لاہور  (ویب ڈیسک) لاہور میں تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر کے ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا، لاہور کے تندروں پر روٹی 12 روپے اور نان 18 روپے کا فروخت ہونے لگا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں تندرو مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کردیا، ضلعی انتظامیہ
کی طرف سے خود ساختہ اضافے کو نہ روکا جا سکا، نان کی قیمت میں 5 سے 8 روپے تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ روٹی کی قیمت میں 2 روپے ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے 10 ہزار تندروں پر از خود نئی قیمتوں پر نان روٹی بیچی جا رہی ہے، انارکلی، لکشمی ،بیڈن روڈ، اندروں شہر میں روٹی 12 روپے اور نان 18روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، پوش علاقوں جوہر ٹاؤن، ٹاون شپ، فیصل ٹاون، گلبرگ میں نان روٹی کی قیمتوں میں بھی از خود اضافہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ سرکاری سطح پر روٹی کی قیمت 10 روپے جبکہ نان کی قیمت 12 روپے ہے جبکہ روٹی 2 روپے ازخود اضافے کے ساتھ 12 اور نان 8 روپے اضافے کے ساتھ 18 روپے کا کر دیا گیا ہے، دکاندار کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3900 روپے سے بڑھ کر ازخود 6500 روپے ہو گئی، ہم کس طرح مہنگا آٹا لیکر سستی روٹی بیچ سکتے ہیں۔ دوسری جانب روٹی نان کی از خود قیمتوں میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے گندم ،اٹآ ،چینی، گھی اور اب نان، روٹی بھی مہنگی کر دی گئی، حکومت کی رٹ صرف نام کی رہ گئی ہے، بلند و بانگ دعوے کسی کام نہ آئے، ریاست کہاں گئی صرف غریب آدمی کا خون پیا جا رہا ہے، دو وقت کی روٹی کھاتے ہیں وہ بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف