11:10 am
مہنگائی کا بوجھ صرف عوام ہی کو منتقل کیوں کیا جاتا ہے؟ سرکاری افسران ، وزرااور مشیران کی مفت عیاشیاں ختم کرنے کا مطالبہ

مہنگائی کا بوجھ صرف عوام ہی کو منتقل کیوں کیا جاتا ہے؟ سرکاری افسران ، وزرااور مشیران کی مفت عیاشیاں ختم کرنے کا مطالبہ

11:10 am

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے چند دنوں کے فرق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے خود کو عوام کا وہ ’’خادم‘‘ ثابت کیا ہے جو عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کررہا ہے۔پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام جہاں ایک طرف کھانے پینے کی روزہ 
مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں وہاں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ان پر وہ بوجھ پڑے گا جس کی تاریخ میں پہلے کبھی مثال نہیں ملتی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ قیمتیں صرف عوام کیلئے بڑھائی جا رہی ہیں یا ملک کے فائدے کیلئے؟ اگر یہ قیمتیں ملکی معیشت پر سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے بڑھائی گئی ہیں تو کیا یہ درست نہ ہوگا کہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام ہی نہیں بلکہ اعلیٰ ترین سرکاری عہدیداروں، ارکان پارلیمنٹ، وزیروں، مشیروں، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس پر بھی منتقل کیا جائے؟گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ، وزیروں، مشیروں، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو حاصل مفت پٹرول، مفت بجلی اور مفت فون کی سہولت ختم کی جائے۔فیس بک اور ٹوئٹر پر صارفین نے اپنی احتجاجی مہم میں کہا ہے کہ ملکی معیشت پر سب سے زیادہ بوجھ ان ہی عہدیداروں کو حاصل مفت سہولتوں کی وجہ سے ہے، اگر 20؍ ہزار روپے ماہانہ کمانے والا شخص اپنی بائیک میں خود پٹرول خرید کر استعمال کر سکتا ہے تو لاکھوں روپے تنخواہ لینے کے باوجود ارکان پارلیمنٹ، وزیروں، مشیروں، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو مفت پٹرول کی سہولت ملنا سمجھ سے بالاتر ہے۔کئی ایسے عہدیدار ہیں جنہیں نہ صرف مفت پٹرول، بجلی، گیس اور فون کی سہولتیں حاصل ہیں بلکہ انہیں ان کے بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ مفت فضائی سفر اور لاکھوں کروڑوں روپے مالیت کی طبی سہولتیں بھی حاصل ہیں۔ پاکستان جیسے قرضوں کے جال میں جکڑے ملک کے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر اشرافیہ طبقے اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو ایسی پرتعیش مراعات دے کر عوام کے ساتھ مسیحائی کے دعوے مذاق کے سوا کچھ نہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ عوام کی تکالیف کے احساس کا دعویٰ کرنے والے سیاست دان چاہے کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں لیکن سرکاری عہدیداروں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی ایسی مہنگی اور غیر منطقی سہولتیں ختم کرنے کی بات کوئی حکومت یا کوئی سیاست دان نہیں کرتا۔جس وقت وزیر خزانہ پریس کانفرنس میں قیمتیں بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ حکومت کو اندازہ اور احساس ہے کہ اس فیصلے سے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا لیکن اس وقت دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔شاید وزیر خزانہ کو اس بات کا علم نہیں کہ مہذب دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ منتقل کرنے والے حکام خود مفت سہولتوں سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو نہ صرف مفت پٹرول بجلی اور دیگر مراعات حاصل ہیں بلکہ انہیں سرکاری گاڑیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں جو نہ صرف دفتری اوقات کار میں سڑک پر گردش کرتی نظر آتی ہیں بلکہ شام اور رات کے اوقات میں بھی اہل خانہ کے زیر استعمال ہوتی ہیں۔اگر بچت کرنا ہی مقصود ہے تو سرکاری عہدیداروں کو نہ صرف پابند کیا جائے کہ وسائل کا بے دریغ اور غلط استعمال بند کیا جائے بلکہ جتنی بچت ممکن ہو کی جائے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ مہنگائی کا جتنا بوجھ عوام پر منتقل کیا جاتا ہے اتنا ہی بوجھ سرکاری اشرافیہ پر بھی منتقل کیا جائے تاکہ حقیقتاً یہ فرق نظر آئے کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات میرٹ پر مبنی ہیں اور ملکی مسائل کے حل کیلئے ہی ہیں نہ کہ صرف عوام کو کچلنے کیلئے۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘