03:34 pm
ہم آخری لمحے تک کیا سمجھتے رہے؟ اسد عمر نے اپنی حکومت جانے سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ہم تو آخری لمحے تک سمجھتے رہے ہماری حکومت جون تک رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز
کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سبسڈی کا اعلان کیا تو اس وقت کیا عدم اعتماد تحریک پیش ہوئی تھی؟ ہم تو سمجھ رہے تھے ہماری حکومت جون تک جاری رہے گی تو کیا ہم معاشی بارودی سرنگیں اپنے لیے لگا رہے تھے؟۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے مختلف طریقوں سے سبسڈی جاری رکھی ، حکومتی اخراجات کم کرکے بھی عوام کیلئے سبسڈی جاری رکھی جب کہ شوکت ترین تفصیل سے بتا چکے ہیں کس طرح 460 ارب سبسڈی دینی تھی ہم تو آئی ایم ایف کے ہوتے ہوئے معیشت چلاتے رہے ، ساڑھے 3 سال زرمبادلہ ذخائر میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ، آئی ایم ایف کے ہوتے ہوئے معیشت کی گروتھ 6 فیصد تک رہی ، ہم نے ساڑھے 3 سال گزار دیئے ایسا کیا ہو گیا کہ 2 ماہ میں معیشت گرگئی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے سیاستدان اس وقت نومبر کا ذکر کر رہے ہیں لیکن اگر کوئی بیوقوف سمجھتا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری اس نے کی ہے لہذا اب چیف وہی کریں گے جو تقرری کرنے والا شخص چاہتا ہے تو اس سے بڑا گدھا کوئی نہیں ، جس وقت نوٹیفیکیشن کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی ہوگی اس وقت سے ہی آرمی چیف آزاد ہو جاتا ہے ، پاکستان کی تاریخ سے اگر کسی نے یہ سبق نہیں سیکھا تو اس نے کچھ نہیں سیکھا ۔ جب کہ آئی ایس آئی چیف کے نوٹی فیکیشن کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جب ہم اس مسئلے کے حل ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے نکلے تو ہماری پارٹی کے ایک بڑے لیڈر نے مجھ سے ایک اہم بات کی تھی جو مجھے آج بھی یاد ہے کہ ’اسد جی دراڑ تو پڑ گئی ہے‘۔

تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے