11:07 am
ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

11:07 am

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دونوں کی گرفتاری طلب کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ہوئی، جہاں
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہو گئے۔اسپیشل کورٹ نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ضمنی چالان جمع کرایا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے ذاتی اکاؤنٹس میں کوئی رقم نہیں آئی۔ ایف آئی اے نے ڈیڑھ برس تحقیقات کیں، مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ حمزہ شہباز پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ تمام ٹرانزیکشنز قانونی اور لین دین کاروباری ہے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ گزشتہ دور حکومت میں بدنیتی پر بنایا گیا ہے۔ دونوں باپ بیٹا جب جیل میں تھے اور انہیں شامل تفتیش بھی کیا گیا۔ اس سب کے باوجود دونوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایف آئی اے مہینوں خاموش رہا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عطا تارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کیا کہتا ہے کہ ان کو ملزمان کی گرفتاری درکار ہے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے۔ اس لیے ملزمان کی گرفتاری درکار ہے۔ فاروق باجوہ نے مزید کہا کہ سی ایف او عثمان سمیت دو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔بعد ازاں عدالت سے اجازت لینے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ عدالت نے آج شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کیے جانے کے لیے طلب کیا تھا اور اس سلسلے میں گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کو ضمنی چالان جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر العربیہ شوگر ملز اور رمضان شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد ہے۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او تھے۔

تازہ ترین خبریں

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن ،امریکا تعلقات بحالی کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

13 کا ٹولہ تباہی  کی علامت  ،نگران حکومت کی  کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

13 کا ٹولہ تباہی کی علامت ،نگران حکومت کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی کانگریس میں 23 مارچ  کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

امریکی کانگریس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو  آئینی بحران سے بچا لیا  ، مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو آئینی بحران سے بچا لیا ، مریم اورنگزیب

آئی  ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں  ، غریب  کیلئے  فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں ، غریب کیلئے فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی  دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام   سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور