03:54 pm
ناراض ن لیگی رہنما کی ن لیگ میں واپسی ، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل ، شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا

ناراض ن لیگی رہنما کی ن لیگ میں واپسی ، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل ، شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا

03:54 pm

لاہور (نیوزڈیسک) گوجرانوالہ کے انصاری برادران  ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں واپس آگئے ، انصاری برادران کی جانب سے  میاں  محمد نواز شریف،شہباز شریف اور حمزہ شہباز  پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری اور ان کے بھائی یونس 
انصاری نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ واپسی کا اعلان کیا ہے ، رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاری برادران نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ہماری اپنی جماعت ہے اور ہم اپنی جماعت میں واپس آگئے ہیں اور ہمیں مسلم لیگ (ن)کے قائدین پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات ہر گھر میں ہو جاتے ہیں لیکن ہماری وابستگی (ن)لیگ کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔اس موقع پر رانا مشہود نے اس موقع پر کہا کہ انصاری برادران کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اور یہ ہمارے اپنے گھر کا معاملہ تھا جسے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا غیاث الدین اور اشرف انصاری کے بعد دیگر ساتھی بھی پارٹی میں واپس آرہے ہیں اور ہمارے دروازے ہمارے ساتھیوں کے لیے کھلے ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہونے والے اشرف انصاری ماضی میں لیگی قیادت سے اختلافات کا برملا اظہار کر چکے ہیں ۔ دو فروری 2021 کو اپنے بیان میں اشرف انصاری نے کہا تھا کہ نوازشریف نے ثابت کیاوہ قیادت کرنے کے اہل نہیں رہے ، نوازشریف اچھی قیادت کیلئے راستہ چھوڑ دیں قوم کا وقت ضائع نہ کریں ،ملک اورپارٹی پر آپ جیسی قیادت کو مزید قبضہ نہیں کرنے دینگے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشرف انصاری نے کہاکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تو سب کیلئے ہے،ذاتی مفادات پر 35 سال کی باتیں بھول کر پیپلزپارٹی کیساتھ شیروشکر ہوگئے،ہماری نیت میں کھوٹ ہوتا تو چھپ کر ملاقاتیں کرتے،انہوں نے کہاکہ مخصوص لابی پارٹی پر قابض ہے یہ بات مجھے نہیں آتی تھی ، ملک دشمن قوتیں ملک کے اندر اور باہربھی ہیں ،نوازشریف کب تک ملک اورقوم کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے،ملک و قوم کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں ،ہم نے ملک اورپارٹی کیلئے اپنا خون دیا ہے،انہوں نے کہاکہ کھوکھرپیلس ناجائز گرا ہے تو عدالت جائیں ۔اس سے قبل 15 اکتوبر 2020 کو اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری نے الزام لگایا تھا کہ ان کےبھائی کو پیسوں کےعوض ٹکٹ دی گئی،ہمارا حساب کلیئر کر دیں ہم ٹکٹ اُن کے منہ پر ماردیں گے، مسلم لیگ(ن)اور گوجرانوالہ کی قیادت کاالٹرا ساؤنڈ کرائیں اِن کے اندرسے سارا مال انصاری برادران کا نکلے گا۔یونس انصاری نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بھائی اشرف انصاری کو پیسوں کے عوض2018 کے انتخابات میں ٹکٹ دی گئی، یں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں ہم نے مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ خریدا تھا۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان