07:32 pm
پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل،وزیراعظم نےخصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے آج وزیر اعظم آفس میں انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی کا استقبال کیا۔ پاکستان میں جاپانی سفیرعزت مآب جناب مٹسوہیرو واڈا بھی ملاقات میں موجود تھے۔1989 سے پاکستان میں انڈس موٹر کی سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے لوکلائزیشن، نئی
مصنوعات کی حوصلہ افزائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ ہائبرڈ اور الیکٹرک وہیکلز کو جلد متعارف کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے جاپانی فریق پر زور دیا کہ وہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھاۓ۔قبل ازیں وزیراعظم سے جاپان کی سرکردہ کمپنیوں کے وفد نے بھی ملاقات کی، جس کے دوران وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، ٹیلی کمیونیکیشن، خوراک، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اپنی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کا مقصد پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرناہے۔

تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا