10:08 am
ریٹائرڈ ملازمین کی موجیں لگ گئیں، پنشن میں دس فیصد کا اضافہ کر دیا گیا

ریٹائرڈ ملازمین کی موجیں لگ گئیں، پنشن میں دس فیصد کا اضافہ کر دیا گیا

10:08 am

کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
صوبائی وزیرسردار کھیتران نے کہا کہ کابینہ ارکان کے پیٹرولیم سمیت دیگر مراعات50 فیصد کم کردی گئی، گندم کی فی من امدادی قیمت2400 روپے کردی گئی۔ انہوں نے بلوچستان کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبائی کابینہ اجلاس میں 50 نکات پر غورکیا گیا، بلوچستان میں 3 نئے اضلاع کے قیام کی منظوری دے دی گئی،یکم ستمبر سے حب ،اوستہ محمداور کاریزات ضلع بنیں گے، کابینہ ارکان کے پیٹرولیم سمیت دیگر مراعات 50 فیصد کم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اسی طرح محکمہ تعلیم کو نصاب اور تعلیم کی ترقی سے معلق فیصلوں پر خودمختار بنا دیا گیا۔سریاب روڈ پر محکمہ زراعت کی زمین پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح جوڈیشل کمپلیکس کیلئے 50 ایکٹر زمین مفت دی گئی ہے، مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں ترمیم کی منظور دے دی گئی ہے، گندم کی فی من امدادی قیمت 24 سو روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔ڈیرہ بگٹی پیرکوہ واٹر سپلائی اسکیم کیلئے منظوری دیدی گئی ہے۔ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پچاس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین ، چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں پچاس نکاتی ایجنڈے پر غور اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے ، واضح رہے کہ اس سے قبل منعقد ہونے والے کابینہ اجلاسوں میں ریکوڈک معاہدے کی منظوری سمیت دو سو سے زائد اہم فیصلوں کی منظوری دی چکی ہے۔صوبائی کابینہ نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اینڈ سپرویژن برائے نصاب، ٹیکسٹ بک اور معیار تعلیم کے بل 2018 کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے ضلع کوئٹہ کی 170واٹر سپلائی سکیموں کی واسا کو حوالگی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی ، کابینہ اجلاس میں بلوچستان کے محنت کشوں کے معاوضوں کے بل 2020 کے مسودہ،بلوچستان چائلڈ میرج پابندی بل 2021،انسانی حقوق کی پالیسی 2021،بلوچستان فوڈ اتھارٹی رولز 2022 جوڈیشل کمپلیکس سریاب کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی۔
 
تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا