11:19 am
عمران خان کی گرفتاری، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پھر اعلان کر دیا

عمران خان کی گرفتاری، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پھر اعلان کر دیا

11:19 am

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی زیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کا ارادہ ظاہر کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی پروگرامز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دل سے سمجھتا ہوں یہ آدمی ملک میں فتنہ پھیلا اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے ، اس لیے عمران خان کو گرفتار کرنے کا میرا پکا ارادہ ہے ، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان میں سے کسی نے خودکشی یا خودکش حملہ کیا تو میں ذمہ دار ہوں گا ، یہ ایسا کچھ نہیں کریں گے ، یہ صرف بھڑکیں لگا رہے ہیں ، ریاست ان چیزوں سے بلیک میل نہیں ہوگی ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے 25 مئی کو دارالحکومت پر دھاوا بول کر جرم کیا ہے، فوجداری مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی ضرورت نہیں ، جو فوجداری مقدمات میں یہ لوگ ضمانتوں پر ہیں ان پر اپنا موقف رکھیں گے ، جب ان کی ضمانتیں منسوخ ہوں گی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ، عدالت کا ان کے کیسز سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس کا احترام کریں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان جرم کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران خان نے پورے ملک میں انتشار کی مہم شروع کی، عمران خان لشکر کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنا چاہتے تھے ، اس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی حلف کی خلاف ورزی کی ، ملزم کو گرفتار کرنا ریڈ لائن کیسے ہوسکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتا تھا اس کے مقابلے کے لیے سامنے موجود ہیں اس لیے واپس گیا ، عمران خان ڈی چوک کی طرف بڑھنے کی پوزیشن میں ہوتے تو وہ آگے بڑھتے ، عمران خان کے خلاف ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ انہوں نے کس طرح منصوبہ بندی کی، اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی اس میں ہمیں کیا ثابت کرنا ہوگا؟۔ عمران خان نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔


تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا