03:18 pm
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پس پردہ پی ٹی آئی سے رابطوں پر عمران خان نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پس پردہ پی ٹی آئی سے رابطوں پر عمران خان نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا

03:18 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کی تاریخ تک مذاکرات کی پیش کش پھر مسترد کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس لانے کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں کے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پس پردہ رابطے ہوئے ، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور ن لیگ کے مرتضی جاوید عباسی نے رابطے کیے ۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رابطے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، پرویزخٹک اور عامر ڈوگر سے کیے گئے ، اس دوران پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں نام دینے کی درخواست کی گئی تاہم جب پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف کو پس پردہ رابطوں سے آگاہ کیا تو عمران خان نے الیکشن کی تاریخ تک مذاکرات کی پیش کش پھر مسترد کردی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے سابق وزیر اعظم کا موقف ہے کہ رابطے آف دی ریکارڈ ہوں یا آن دی ریکارڈ حکومت الیکشن کی تاریخ دے ، اگر یہ الیکشن کی تاریخ دیں پھر قومی اسمبلی واپسی اور کمیٹیوں کا حصہ بننے پر سوچا جا سکتا ہے ۔ دوسری طرف اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ حکمران اتحاد نے تحریک انصاف کے استعفے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اسمبلی فلور پر کھڑے ہو کر استعفے دینے والوں کے استعفے بھی قبول نہیں کیے جائیں گے ، ایوان میں کھڑے ہو کر رکنیت چھوڑنے کا اعلان کرنے والے شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری ، شیریں مزاری کے استعفے بھی پی ٹی آئی کی واپسی کی امید پر قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیوں کہ اگر 3 رہنماؤں کے استعفے قبول ہوئے تو تحریک انصاف کی واپسی کو نقصان ہو گا۔ادھر پاکستان تحریک انصاف نے فوری طور پر لانگ مارچ نہ کرنے اور اراکین اسمبلی کا استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ، یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے جب کہ بجٹ کی وجہ سے فوری طور پر لانگ مارچ نہیں کیا جائے گا اور مہنگائی مارچ کا فیصلہ 15 جون کے بعد کیا جائے گا۔


تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی