06:13 pm
پٹرول قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، پٹرول پمپس پر عوام کا رش لگ گیا

پٹرول قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، پٹرول پمپس پر عوام کا رش لگ گیا

06:13 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے عندیے کے بعد پٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اضافے کا اشارہ دیے جانے کے بعد شہر قائد میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کا پٹرول لینے کے لیے پٹرول پمپس پر رش لگ گیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک تقریب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ دینے کی دیر تھی کہ شہر قائد میں افواہ پھیلنے لگی پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر ایک بار پھر اضافہ کیا جارہا ہے۔اس خبر کے پھیلتے ہی پہلے سے مہنگائی کے ستائے شہریوں نے اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروانے کیلیے پٹرول پمپس کی طرف رخ کیا جس کے باعث پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔دوسری جانب آئل کمپنیز نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے پٹرول پمپ کی سپلائی روک دی ہے، جس کے باعث ڈپو کے باہر پٹرول ٹینکرکی لائنیں لگ گئیں جب کہ پٹرول پمپس پر شہری بھی خوار ہورہے ہیں۔اس حوالے سے پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ابھی اضافہ بھی نہ ہوا اور سپلائی رک گئی ہے جس کے باعث کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوجائے گا کیونکہ شہر میں اس وقت چند گھنٹوں کا ہی پٹرولیم کا ذخیرہ ہے۔پٹرولیم ڈیلرز نے آئل کمپنیوں کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ پمپس کو پٹرول کی سپلائی بحال کریں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں بزنس کانفرنس کے دوران توانائی اور پٹرول کے معاملے پر خطاب کے دوران قہقہہ لگاتے ہوئے ایک اور پٹرول بم گرانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرول ابھی تھوڑا اور مہنگا ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پٹرولیم سیکٹرمیں81 ارب روپے سبسڈی دی گئی، 3 گنا زیادہ خرچہ اس پٹرول سبسڈی کی وجہ سے ہورہا تھا، کسی بھی وزیراعظم کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر30 روپے بڑھانا آسان نہیں ہوتا لیکن اگر پٹرول کی قیمتیں برقراررکھتے تو ہر ماہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوتا۔

تازہ ترین خبریں

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

کہاں بارش اور کہاں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج