01:16 pm
کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر اور اسلامی فقہ کے معروف معلم ڈاکٹر اسلم خاکی (ایڈووکیٹ) نے کہا ہے کہ کنواری عاقلہ و بالغہ مسلمان خاتون ولی کی اجازت کے بغیر بھی شادی کرسکتی ہے۔ لڑکی کی بلوغت کی عمر پرتو اجتہاد ہوسکتا ہےلیکن ولی کی اجازت پر نہیں ہوسکتا، ولی
کی اجازت کے بغیر کنواری لڑکی کی شادی کا اختیار فقہا کے ہاں ایک اختلافی امر ہے، لیکن احناف کے ہاں ایسا نکاح جائز ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا مسعود حسین کی شائع خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلوغت کی عمر سے مراد طبی بلوغت نہیں بلکہ رشد کی عمر ہے، لیکن یہ اختیار کنواری لڑکی سے مطلقاً چھینا نہیں جا سکتا، ڈاکٹر خاکی نے میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر زیر بحث آنے والے اس اہم فقی مسئلہ سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آزادی اور قیود کے حسین امترج کا مذہب ہے، وہ لڑکی کے مفاد میں آزادی اور قیود کے درمیان توازن کا راستہ نکالتا ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان بھی اپنے آبائواجداد کے فرقہ کے عقائد اور فقہ کا پابند نہیں ہے بلکہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اپنا فرقہ تبدیل بھی کر سکتا ہے۔ حتیٰ کہ ایک مخصوص فرقہ میں رہتے ہوئے دوسرے فرقہ کے مسائل پر بھی عمل کر سکتا ہے اور یہ طریقہ ہمارے اولین اسلاف کا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام ابویوسف نے فقہ حنفی میں رہتے ہوئے اپنے استاد اور فقہ حنفی کے بانی امام ابو حنیفہ کے فتاویٰ چھوڑ کر ان کے ہم عصر شام کے مشہور فقیہ امام وزاعی کے فتوئوں پر عمل کیا۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا