01:20 pm
سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

01:20 pm

کراچی(نیوزڈیسک) صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جب کہ پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 788 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو 
چکے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اسے بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے، جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔اعلامیے کے مطابق شہید بینظیر آباد سے 132، جیکب آباد سے 114، کشمور سے 103، شکار پور سے 42، میرپور خاص سے 70، عمر کوٹ سے 71، خیرپور سے 63، نوشہرو فیروز سے 59 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔سانگھڑ سے 67، لاڑکانہ سے 13، قمبر شہدادکوٹ سے 67، گھوٹکی سے 35، سکھر سے 28، جب کہ تھرپارکر سے 21 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے ہی میں عوام نے ہمارے مخالفین کو مسترد کر دیا ہے، اور اس جیت سے تنقید کرنے والے سندھ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر کے 14 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔14 اضلاع میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، خیر پور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی اور تھر پارکر شامل ہیں۔اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا، عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکےگئے ہیں۔منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ 2023 میں بلاول بھٹو یا(ن) لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے یا اتحاد بھی ہوسکتا ہے، اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا، ان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کر چلے جائیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا، عمران خان کہتے ہیں کہ مرکز میں جو نیا سیٹ اپ آئے وہ مجھے تنگ نہ کرے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظوروسان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا