04:49 pm
مولانا فضل الرحمٰن کا عمرا ن حکومت کیخلاف سازش کا اعتراف؟ شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ، کھری کھری سنا دیں

مولانا فضل الرحمٰن کا عمرا ن حکومت کیخلاف سازش کا اعتراف؟ شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ، کھری کھری سنا دیں

04:49 pm

راولپنڈی ( نیوزڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کا سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے ، سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم
سے شروع ہوئی ، جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر روز10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتا ہے ، ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہےاور نہ ہی ایف اے ٹی ایف نےگرے لسٹ سے نکالا ہے ، فضل الرحمن کی سازش کروانےکااعتراف بھونڈا مذاق ہے ، سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم سے شروع ہوئی ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا- سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے ، 20 ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کےبیانیے پر مہر لگائی ہے ، قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوہدریوں کو لڑادیا ، ایم کیو ایم کو لائن میں لگا دیا، بی اے پی اور اے این پی کو مٹا دیا ، ابھی ٹریلر چلاہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔خیال رہے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ گزشتہ نااہل حکومت کے خلاف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ، 2018ء کے انتخابات کے بعد سیاسی قوتوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا ضروری تھا ، عمران حکومت مزید رہتی تو ملک تباہ ہوجاتا۔ایک جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی بقا کی جنگ لڑی، مہنگائی اور مشکلات کے دلدل سے ہمیں نکلنا ہے، آئین ابھی بھی ہدف پر ہے ، فارن فنڈنگ کیس کو دباؤ کے تحت لمبا کیا جا رہا ہے ، ملک کے ادارے حکومت کی پشت پر کھڑے ہوں، آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، ملک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے خامی دور ہو اور گھر کی تعمیر کی جائے،نوجوان نسل حاصل کیے گئے علم پر عمل کرے ، پوری قوم صرف آئین پر متحد ہو سکتی ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ریاست میں سیاسی عدم استحکام ہو تو پہلے وہاں معاشی عدم استحکام پیدا کیا جاتا ہے، یہ پانامہ کا مسئلہ تھا وہ سیاسی تھا ،اس کے بعد انہوں نے معاشی عدم استحکام پیدا کیا ،امریکہ افغانستان میں مکمل ناکام ہوا، ان کا نشانہ اس خطے میں پاکستان تھا۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی